فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 165 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 165

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 165 فرمایا:۔(۲۲۸) ولیمه " شرع شریف میں تو صرف اتنا حکم ہے کہ نکاح کرنے والا بعد نکاح کے ولیمہ کرے۔یعنی چند دوستوں کو کھاناپکا کر کھلا دیوے۔" ( اخبار بدر نمبر 31 جلد 2 مؤرخہ 2 راگست 1906 ء صفحه 12 فرمایا:۔(۲۲۹) عورتوں کی بدعات و شرک بعض عورتیں نماز روزہ کے ادا کرنے میں بہت کوتا ہی کرتی ہیں۔بعض عورتیں شرک کی رسمیں بجا لاتی ہیں جیسے چیچک کی پوجا۔بعض فرضی دیویوں کی پوجا کرتی ہیں۔بعض ایسی نیاز میں دیتی ہیں جن میں یہ شرط لگا دیتی ہیں کہ عورتیں کھاویں، کوئی مرد نہ کھاوے یا کوئی حقہ نوش نہ کھاوے۔بعض جمعرات کی چوکی بھرتی ہیں مگر یا درکھنا چاہئے کہ یہ سب شیطانی طریق ہیں۔" ( اخبار بدر نمبر 31 جلد 2 مؤرخہ 2 اگست 1906 ء صفحه 12 (۲۳۰) مہر کی تعداد مہر کے متعلق ایک نے پوچھا کہ اس کی تعداد کس قدر ہونی چاہئے؟ فرمایا کہ:۔" تراضی طرفین سے جو ہو اس پر کوئی حرف نہیں آتا اور شرعی مہر سے یہ مراد نہیں کہ نصوص یا احادیث میں کوئی اس کی حد مقرر کی گئی ہے بلکہ اس سے مراد اس وقت کے لوگوں کے مروجہ مہر سے ہوا کرتی ہے۔ہمارے ملک میں یہ خرابی ہے کہ نیت اور ہوتی ہے اور محض نمود کیلئے لاکھ لاکھ روپے کا مہر ہوتا ہے، صرف ڈراوے کیلئے یہ لکھا جایا کرتا ہے کہ مرد قابو میں رہے اور اس سے پھر دوسرے نتائج خراب نکل سکتے ہیں۔نہ عورت والوں کی نیت لینے کی ہوتی ہے اور نہ خاوند کے دینے کی۔میرا مذہب یہ ہے کہ جب ایسی صورت میں تنازعہ آپڑے تو جب تک اس کی نیت یہ ثابت نہ ہو کہ ہاں رضا و رغبت سے وہ اس قدر مہر پر آمادہ تھا جس قدر کہ مقرر شدہ ہے ، تب تک مقرر شدہ نہ دلایا