فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 103 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 103

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 103 حضرت رسول کریم علیم اللہ کی قبر کا پختہ گنبد ہو اور کئی بزرگوں کے مقبرے پختہ ہیں مثلاً نظام الدین فرید الدین قطب الدین معین الدین رحمتہ اللہ علیہم یہ سب صلحاء تھے۔" الحکم نمبر 18 جلد 5 مؤرخہ 17 مئی 1901 ء صفحہ 12 ) (۱۳۲) محرم کے دنوں میں امامین کی روح کو ثواب پہنچانا ایک شخص کا تحریری سوال پیش ہوا کہ محرم کے دنوں امامین کی روح کو ثواب دینے کے واسطے روٹیاں وغیرہ دینا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:۔" عام طور پر یہ بات ہے کہ طعام کا ثواب میت کو پہنچتا ہے لیکن اس کے ساتھ شرک کی رسومات نہیں چاہئیں۔رافضیوں کی طرح رسومات کا کرنا نا جائز ہے۔" الحکم نمبر 18 جلد 5 مؤرخہ 17 مئی 1901 صفحہ 12 (۱۳۳) روح کا تعلق قبور سے سوال:۔روح کا جو تعلق قبور سے بتلایا گیا ہے اس کی اصلیت کیا ہے؟ جواب از امام الزمان :۔اصل بات یہ ہے کہ جو کچھ ارواح کے تعلق قبور کے متعلق احادیث رسول اللہ علیم اللہ میں آیا ہے وہ بالکل سچ اور درست ہے۔ہاں یہ دوسرا امر ہے کہ اس تعلق کی کیفیت اور گنہ کیا ہے؟ جس کے معلوم کرنے کی ہم کو ضرورت نہیں۔البتہ یہ ہمارا فرض ہو سکتا ہے کہ ہم ثابت کر دیں کہ اس قسم کا تعلق قبور کے ساتھ ارواح کا ہوتا ہے اور اس میں کوئی محال عقلی لازم نہیں آتا اور اس کیلئے ہم اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت میں ایک نظیر پاتے ہیں۔در حقیقت یہ امر اسی قسم کا ہے جیسے ہم دیکھتے ہیں کہ بعض امور کی سچائی اور حقیقت صرف زبان ہی سے معلوم ہوتی ہے اور اس کو ذرا وسیع کر کے ہم یوں کہتے ہیں کہ حقائق الاشیاء کو معلوم کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے مختلف طریقے رکھتے ہیں۔بعض خواص آنکھ کے ذریعہ معلوم ہوتے ہیں اور بعض صداقتوں کا پتہ صرف کان لگاتا ہے اور بعض ایسی ہیں کہ حس مشترک سے ان کا سراغ چلتا ہے اور کتنی ہی سچائیاں ہیں کہ وہ مرکز قوی یعنی دل سے معلوم ہوتی