فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 101 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 101

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 101 (۱۲۷) مردوں کو سلام کہنا اور ان کا سنتا سوال:۔اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُور جو کہا جاتا ہے کیا مردے سنتے ہیں؟ : " دیکھو وہ سلام کا جواب وعلیکم السلام تو نہیں دیتے۔خدا تعالیٰ وہ سلام ( جو ایک دعا جواب:۔ہے) ان کو پہنچا دیتا ہے۔اب ہم جو آواز سنتے ہیں اس میں ہوا ایک واسطہ ہے لیکن یہ واسطہ مردہ اور تمہارے درمیان نہیں لیکن السلام علیکم میں خدا تعالیٰ ملائکہ کو واسطہ بنا دیتا ہے۔اسی طرح درود شریف ہے کہ ملائکہ آنحضرت علی اللہ کو پہنچا دیتے ہیں۔" عليه وسلم اخبار بدر نمبر 11 جلد 3 مؤرخہ 16 / مارچ 1904 ، صفحہ 5) (۱۲۸) غسل میت طاعون زده سوال ہوا کہ طاعون زدہ کے غسل کے واسطے کیا حکم ہے۔فرمایا:۔" مومن طاعون سے مرتا ہے تو وہ شہید ہے شہید کے واسطے غسل کی ضرورت نہیں۔" ( اخبار بدرنمبر 14 جلد 6 مؤرخہ 4 اپریل 1907 ، صفحہ 6 (۱۲۹) طاعون زدہ کو کفن سوال ہوا کہ اس کو کفن پہنایا جائے یا نہیں۔فرمایا:۔" شہید کے واسطے کفن کی ضرورت نہیں۔وہ انہیں کپڑوں میں دفن کیا جاوے۔ہاں اس پر ایک سفید چادر ڈال دی جائے تو ہرج نہیں ہے۔" ( اخبار بد نمبر 14 جلد 6 مؤرخہ 4 اپریل 1907ء صفحہ 6) (۱۳۰) مرنے پر طعام کھلانا سوال ہوا کہ دیہات میں دستور ہے۔شادی غمی کے موقعہ پر ایک قسم کا خرچ کرتے ہیں۔مثلاً جب کوئی چوہدری مرجاوے تو تمام مسجدوں و دائروں و دیگر کمینوں کو بحصہ رسدی کچھ دیتے ہیں۔اس کی نسبت حضور کا کیا ارشاد ہے۔فرمایا کہ:۔لعام جو کھلایا جاوے اس کا مردہ کو ثواب پہنچ جاتا ہے۔گو ایسا مفید نہیں جیسا کہ وہ اپنی زندگی میں "طعام