پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page vi of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page vi

اور خدمات سلسلہ کے لئے ہمیشہ کمر بستہ رہتے ہوئے آپ نے روحانی علوم کے آسمان کی بلندیوں اور پاک فضا میں بھی پرواز کی۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے آپ کی وفات پر فرمایا:- اب یہ ہمارا بہت ہی پیارا علموں کا خزانہ دنیاوی علوم میں بھی ، روحانی علوم میں بھی ترقی کرنے والا، ہمارا پیارا ساتھی اور بھائی ہم سے جدا ہوا۔اللہ کے حوالے، اللہ کی پیار کی نگاہیں الفضل انٹر نیشنل لندن 10 تا 16 جنوری 1997ء) ان پر پڑیں۔66 چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی قیامت تک محیط ہے اس لئے علمی میدان کے اس غلبے کے حصول کے لئے ایک نہیں سینکڑوں عبد السلام مطلوب ہیں۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:- ایک عبد السلام تو پیدا کیا لیکن ایک عبدالسلام سے تو بات نہیں بنتی جماعت احمدیہ کو ہر علم کے میدان میں سینکڑوں عبد السلام پیدا کرنے پڑیں گئے“ (الفضل22 فروری 1983ء) پس اے نونہالانِ احمدیت! آپ دن رات محنت کریں اور خلافت سے دلی وابستگی کے ذریعے خلیفہ وقت کی دعاؤں سے حصہ پاتے ہوئے علم کے ہر میدان میں آگے بڑھیں۔III