پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page v
دیباچه سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی ہے کہ ”میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم و معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔‘ ( تجلیات الہیہ ) اس عظیم پیشگوئی کی صداقت کے ثبوت کے لئے دلائل قاطعه و براہین ساطعه قطار در قطار دست بستہ کھڑے ہیں۔دین کا میدان ہو یا دنیا کا جماعت احمدیہ نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر میدان میں اپنی فتح و ظفر کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں اور کوئی نہیں جو جماعت احمدیہ کے علم کلام کے مقابل کھڑا ہو سکے۔جماعت کے دینی و مذہبی امور کی سچائی کے نشانات تو اس قدر ظاہر وباہر ہیں کہ ایک دنیا اس کی قائل ہو چکی ہے۔یہاں تک کہ اب تو یہ کہا جاتا ہے کہ احمدیوں سے بات نہ کرو کیونکہ ان کے علم کلام کا جواب ہمارے پاس نہیں ہے۔ان علوم دینیہ کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم میں بھی خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو ہونہار سبوت عطا فرمائے ہیں جنہوں نے اپنے پیارے امام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے موافق علم و معرفت میں کمال حاصل کیا اور توحید اور ایمان پر قائم رہتے ہوئے دنیا سے اپنی قابلیت کا سکہ منوایا۔چنانچہ محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب جماعت کے انہی سپوتوں میں سے ایک ہونہار سپوت ہیں جنہوں نے نہ صرف دنیاوی علوم میں ترقیات کی رفعتوں کو چھوا بلکہ نہایت مخلص اور فدائی احمدی ہوتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے سلسلہ سے والہانہ عشق رکھتے ہوئے