پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 25 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 25

شاندار سائنسی کارنامے اور عالمگیر شہرت عبدالسلام اسلامی ملکوں کے پہلے مسلمان اور پاک و ہند کے پہلے سائنسدان ہیں جنہیں سب سے شاندار اور انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچرار کی نوکری کی پیشکش ہوئی۔تاہم ہندوستان کے رادھا کرشنا آکسفورڈ میں فلاسفی کا مضمون پڑھا چکے ہیں لیکن فلاسفی غیر سائنسی مضمون تھا۔سائنس کا مضمون سب سے پہلے پڑھانے کا اعزاز صرف ڈاکٹر سلام کو حاصل ہوا۔رادھا کرشنا ہندوستان کے دوسرے صدر بنے۔کیمبرج میں ڈاکٹر سلام گریجوایٹ اور پی ایچ۔ڈی کی کلاسوں کو پڑھانے اور اُن کی نگرانی پر مقرر ہوئے۔کیمبرج میں ایک ہی مضمون آدھی آدھی کلاس کو دو پروفیسر پڑھاتے تھے اور طلباء کو یہ سہولت تھی کہ دونوں میں سے جس پروفیسر کی کلاس میں جانا چاہیں جاسکتے ہیں۔ڈاکٹر سلام بجلی اور مقناطیس کا مضمون پڑھاتے تھے۔ان کے پڑھانے کا انداز اتنا دلچسپ تھا کہ دو تہائی طلباء ڈاکٹر سلام کی کلاس میں جاتے اور صرف ایک تہائی طلباء دوسرے پر وفیسر کا لیکچر سنتے۔کیمبرج میں ڈاکٹر سلام نے تحقیق کا کام جاری رکھا۔1954ء میں انہوں نے ایک تحقیقی مقالہ لکھا 1955 ء میں پانی اور 1966 ء میں چار مقالے لکھے۔ان تحقیقی کاموں کی وجہ سے وہ 25