پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 3 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 3

وہ انگلستان میں سائنس کے سب سے بڑے کالج میں پروفیسر رہے اور اٹلی میں فزکس کے ایک عالمی ادارے کو چلا یا جس کو انہوں نے خود ہی شروع کیا وہ دنیا کی بڑی بڑی سائنسی کا نفرنسوں کی صدارت کرتے رہے اور حکومتیں ان سے مشورے لیتی تھیں۔دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیاں انہیں اعزازی ڈگریاں دینے میں فخر محسوس کرتی تھیں۔دنیا بھر کی حکومتیں اور بڑے بڑے عالمی ادارے انہیں انعام دیتے رہے اور ان کی خدمات کو مانتے رہے۔انھوں نے کئی درجن عالمی اعزازات اور انعامات اور دنیا کے پانچوں براعظموں کی بے شمار یو نیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگریاں حاصل کیں۔یہ سب کچھ انہیں علم کی برکت سے حاصل ہوا۔کون سوچ سکتا تھا کہ ایک غریب باپ کا بیٹا عبدالسلام ایک دن علم کی روشنی کا مینار بن جائے گا۔انہیں غریبوں سے پیار تھا۔وہ سائنس کی مدد سے دنیا سے بھوک دور کرنے کے لئے عالمی اداروں کی رہنمائی کرتے رہے اور غریب ملکوں میں علمی ترقی کے لئے کوشش کرتے رہے۔وہ اپنے انعاموں کا اکثر حصہ غریب طالب علموں پر خرچ کرتے تھے۔اُن کے دل میں اسلام کی خدمت کا بے پناہ جذبہ تھا۔وہ سائنس کو اسلام کا گمشدہ مال سمجھتے تھے اور چاہتے تھے کہ مسلمان علمی دنیا میں اپنی کھوئی ہوئی عزت حاصل کریں اور اپنی قابلیت کا ایک بار پھر سکہ منوائیں۔پچھلے آٹھ سو سالوں میں وہ اکیلے مسلم سائنسدان تھے جنہوں نے سائنس کی دنیا میں نام پیدا کیا۔انہوں نے خدا کے بندوں کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کی ہوئی تھی۔وہ امام وقت حضرت خلیفہ المسیح کے ساتھ بڑی محبت رکھتے تھے۔انہوں نے ماں باپ کی خدمت میں بھی نام پیدا کیا۔وہ اپنے بزرگوں اور استادوں کی 3