فقہ المسیح — Page 38
فقه المسيح 38 علم فقہ اور فقہاء پوچھا کرتے ہیں کہ یہ دوا گرم ہے یا سرد؟ تو میں نے اس کے جواب میں ایک بات رکھی ہوئی ہے۔میں کہہ دیا کرتا ہوں کہ اختلاف ہے۔اوّل تو اس اختلاف کے سبب کئی فرقے ہیں۔پھر مثلاً ایک فرقہ حنفیوں کا ہے ان میں آپس میں اختلاف ہے۔پھر خود امام ابو حنیفہ کے اقوال میں اختلاف ہے۔جائز قیاس وہ ہے جو قرآن وسنت سے مستنبط ہو ( بدر یکم اگست 1907 صفحہ 3) ایک شخص نے مسئلہ پوچھا۔مرغی کی گردن بلی اتار کر لے گئی۔مرغی پھڑک رہی ہے ذبح کر لی جائے؟ فرمایا:۔ایسے مسائل میں اصول کے طور پر یا درکھو کہ دین میں صرف قیاس کرنا سخت منع ہے۔قیاس وہ جائز ہے جو قرآن وحدیث سے مستنبط ہو۔ہمارا دین منقولی طور سے ہمارے پاس پہنچا ہے۔پس اگر آنحضرت ﷺ سے کوئی ایسی حدیث ثابت ہو جائے ورنہ کیا ضرورت ہے دو چار آنے کے لئے ایمان میں خلل ڈالنے کی۔وَلَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هَذَا حَلَالٌ وَهَذَا حَرَامٌ (النحل : 117) ( بدر 24 مئی 1908 ء صفحہ 4) سنت صحیحہ معلوم کرنے کا طریق جب اسلام کے فرقوں میں اختلاف ہے تو سنتِ صحیحہ کیسے معلوم ہو؟ اس کے جواب میں فرمایا کہ:۔قرآن شریف، احادیث اور ایک قوم کے تقویٰ اور طہارت اور سنت کو جب آپس میں ملایا جاوے تو پھر پتہ لگ جاتا ہے کہ اصل سنت کیا ہے۔“ ( البدر یکم مئی 1903ء صفحہ 114)