فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 30 of 611

فقہ المسیح — Page 30

فقه المسيح کے مرتبہ قطع اور یقین پر ہرگز اجماع نہیں کیا۔30 50 فقہ احمدیہ کے مآخذ الحق مباحثہ لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 98) بخاری کتاب الطب باب السحر میں یہ ذکر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا تھا۔جس کے نتیجہ میں نعوذ باللہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یادداشت متاثر ہو گئی تھی۔حضرت مسیح موعود کے سامنے جب اس کا ذکر کیا گیا تو حضور نے فرمایا:۔آنکھ بند کر کے بخاری اور مسلم کو مانتے جانا یہ ہمارے مسلک کے برخلاف ہے۔یہ تو عقل بھی تسلیم نہیں کر سکتی کہ ایسے عالی شان نبی پر جادو اثر کر گیا ہو، ایسی ایسی باتیں کہ اس جادو سے (معاذ اللہ ) آنحضرت کا حافظہ جاتا رہا یہ ہو گیا اور وہ ہو گیا کسی صورت میں صحیح نہیں ہوسکتیں۔معلوم ہوتا ہے کہ کسی خبیث آدمی نے اپنی طرف سے ایسی باتیں ملا دی ہیں۔گو ہم نظر تہذیب سے احادیث کو دیکھتے ہیں، لیکن جو حدیث قرآن کریم کے برخلاف، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عصمت کے برخلاف ہو، اس کو ہم کب مان سکتے ہیں۔اُس وقت احادیث جمع کرنے کا وقت تھا گو انہوں نے سوچ سمجھ کر احادیث کو درج کیا تھا۔مگر پوری احتیاط سے کام نہیں لے سکے۔وہ جمع کرنے کا وقت تھا۔لیکن اب نظر اور غور کرنے کا وقت ہے۔آثار نبی جمع کرنا بڑے ثواب کا کام ہے لیکن یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جمع کرنے والے خوب غور سے کام نہیں لے سکتے۔اب ہر ایک کو اختیار ہے کہ خوب غور اور فکر سے کام لے جو ماننے والی ہو وہ مانے اور جو چھوڑنے والی ہو وہ چھوڑ دے۔(الحکم 10 نومبر 1907 صفحہ 8) قرآن شریف کی اور احادیث کی جو پیغمبر خدا سے ثابت ہیں اتباع کریں۔ضعیف سے ضعیف حدیث بھی بشرطیکہ وہ قرآن شریف کے مخالف نہ ہو، ہم واجب العمل سمجھتے ہیں۔اور بخاری اور مسلم کو بعد کتاب اللہ اصح الکتب مانتے ہیں۔(البدر 8 ستمبر 1904 صفحہ 8)