فقہ المسیح — Page 513
فقه المسيح 513 متفرق مذہبی آزادی ضروری ہے ایک مولوی صاحب حدود افغانستان سے حضرت کی ملاقات کے لئے آئے ہوئے تھے مصافحہ کے بعد حضرت نے ان کے کوائف سفر و صعوبت راہ کی حالت دریافت فرمائی۔بعد ازاں حکومت افغانستان کی عدم حریت و آزادی کے متعلق ذکر ہوا۔اس پر فرمایا :۔اخبارات میں جو آج کل لکھا جارہا ہے کہ حکومت افغانستان میں ہر مذہب کے لوگوں کو عام آزادی حاصل ہے سراسر دروغ بے فروغ ہے کیونکہ اگر افغانستان میں ہندوستان جیسی حریت اور آزادی ہر مذہب کے لوگوں کو حاصل ہوتی تو اخوند زادہ حضرت مولوی عبداللطیف کواس بے دردی سے اختلاف مذہب کے سبب اس حکومت میں ہلاک نہ کیا جاتا۔الحاکم 24 فروری 1907 صفحہ 14 )