فقہ المسیح — Page 470
فقه المسيح 470 متفرق خلیفہ اول سے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنے جایا کرتی تھیں۔اس وقت مولوی صاحب اس مکان میں رہتے تھے جہاں اب اُم وسیم سلمہا اللہ رہتی ہیں۔پیر جی کی اہلیہ صاحبہ کو ماہواری تھی۔حضرت مسیح موعود اور اماں جان کے سامنے سے جب ہم قرآن مجید لے کر گزریں تو حضرت اماں جان نے دریافت کیا کہ اس حالت میں قرآن مجید کو ہاتھ لگانا جائز ہے؟ آپ نے فرمایا : ” جب خدا تعالیٰ نے ان دنوں میں چھٹی دے دی تو ہم کیوں نہ دیں۔ان سے کہہ دو کہ ان دنوں میں قرآن مجید نہ پڑھیں۔“ قرآن شریف کے اوراق کا ادب (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 243) ایک شخص نے عرض کی کہ قرآن شریف کے بوسیدہ اوراق کو اگر بے ادبی سے بچانے کے واسطے جلا دیا جائے تو کیا جائز ہے؟ فرمایا: جائز ہے۔حضرت عثمان نے بھی بعض اوراق جلائے تھے۔نیت پر موقوف ہے۔“ آمین کی تقریب پر تحدیث نعمت (بدر 8 اگست 1907 صفحه 5) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بچوں کی آمین کی تقریب پر اپنے دوستوں کی خصوصی دعوت کی اور اس موقعہ کے لئے نظم بھی لکھی۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں: میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے مجھ پر لا انتہا فضل اور انعام ہیں ان کی تحدیث مجھ پر فرض ہے پس میں جب کوئی کام کرتا ہوں تو میری غرض اور نیت اللہ تعالیٰ کے جلال کا اظہار ہوتی ہے ایسا ہی اس آمین کی تقریب پر بھی ہوا ہے یہ لڑ کے چونکہ اللہ تعالیٰ کا ایک نشان ہیں اور ہر ایک ان میں سے خدا تعالیٰ کی پیشگوئیوں کا زندہ نمونہ ہیں اس لئے میں اللہ تعالیٰ کے ان