فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 469 of 611

فقہ المسیح — Page 469

فقه المسيح 469 متفرق دعائے مغفرت کرنی چاہئے۔قرآن شریف پڑھ کر مُردوں کو بخشنا ثابت نہیں۔“ ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب۔صفحہ 199) قرآن شریف سے فال لینے کی ناپسندیدگی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مولوی محمد اسماعیل مولوی فاضل نے مجھ سے بیان کیا کہ مولوی عبد اللہ صاحب سنوری مرحوم بیان فرماتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن شریف سے فال لینے سے منع فرمایا ہے۔(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 429) حضرت مفتی محمد صادق صاحب لکھتے ہیں: قرآن شریف سے فال لینے سے حضرت صاحب عموما منع فرمایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ بہتر یہ ہے کہ جو امر پیش آوے اس کے متعلق استخارہ کر لیا جاوے۔ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب۔صفحہ 199) تلاوت کے دوران اگر وضو ساقط ہو جائے کسی شخص کے سوال پر کہ قرآن شریف پڑھتے ہوئے درمیان میں وضوسا قط ہو جائے تو پھر کیا وضو کیا جائے۔فرمایا: قرآن شریف کی تلاوت سے قبل جب پہلی دفعہ وضو کر لیا ہو اور اثناء تلاوت میں اگر وضو قائم نہ رہے تو پھر تیم کیا جا سکتا ہے۔ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب - صفحہ 199 ) ایام حیض میں قرآن کریم نہ پڑھیں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حضرت ام ناصر صاحبہ حرم اول حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی و بنت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم نے بواسطہ لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا ہے کہ میں اور سرور سلطان بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا بشیر احمد صاحب واہلیہ مولوی محمد علی صاحب اور اہلیہ پیر منظور محمد صاحب، حضرت مولوی صاحب