فقہ المسیح — Page 426
فقه المسيح 426 نئی ایجادات الہام ہوتا ہے اس مقام پر تصویر کی حرمت کی سند پیش کرنا حماقت ہے جبرائیل نے خود حضرت عائشہ کی تصویر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھائی۔مولوی محمد احسن صاحب نے عرض کیا کہ حضرت سلیمان کے وقت میں بھی ایسی ہی ضرورت پیش آئی ہوگی حضرت اقدس نے فرمایا: ایسا ہی معلوم ہوتا ہے۔پھر فرمایا: ایک حرمت حقیقی ہوتی ہے ایک غیر حقیقی ہوتی ہے جو غیر حقیقی ہوتی ہے وہ اسباب داعیہ سے اٹھ جاتی ہے۔ضرورت کے لئے تصویر کا جواز ( البدر 28 نومبر تا 5 دسمبر 1902 ء صفحہ 35) ایک احمدی صاحب نے سوال کیا کہ گاؤں کے لوگ اس لیے تنگ کرتے ہیں کہ آپ نے تصویر کھچوائی ہے اس کا ہم کیا جواب دیویں ؟ فرمایا: انسان جب دنیاوی ضرورتوں کے لیے ہر وقت پیسہ روپیہ وغیرہ جیب میں رکھتا ہے جن پر تصویر وغیرہ بنی ہوئی ہوتی ہے تو پھر دینی ضرورت کے لیے تصویر کا استعمال کیوں روا نہیں ہوسکتا ان لوگوں کی مثال لِمَ تَقُولُونَ مَالَا تَفْعَلُونَ (الصف : 3) کی ہے کہ خود تو ایک فعل کرتے ہیں اور دوسروں کو اسے معیوب بتلاتے ہیں اگر ان لوگوں کے نزدیک تصویر حرام ہے تو ان کو چاہیے کہ کل مال وزر باہر نکال کر پھینک دیں اور پھر ہم پر اعتراض کریں اور یہ ملاں لوگ جو بڑھ بڑھ کر باتیں بناتے ہیں ان کی یہ حالت ہے کہ ایک پیسہ کوتو وہ ہاتھ سے نہیں چھوڑ سکتے۔حضور کی نظموں کی ریکارڈنگ البدر 25 ستمبر 1903 ، صفحہ 381) ایک شخص نے عرض کیا کہ کیا یہ جائز ہے کہ حضور کی نظمیں فونوگراف میں بند کر کے لوگوں کو سنائی جائیں؟