فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 417 of 611

فقہ المسیح — Page 417

فقه المسيح 417 بدعات اور بد رسومات قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ (البقرة:135) بعض وقت لوگوں کو دھوکا لگتا ہے کہ وہ ابتدائی حالت کو انتہائی سمجھ لیتے ہیں۔کیا معلوم کہ انہوں نے ابتدا میں یہ کہا ہو پھر آخر میں چھوڑ دیا ہو یا کسی اور ہی نے ان کی باتوں میں التباس کر دیا ہو اور اپنے خیالات ملا دیئے ہوں۔اسی طرح پر تو تو رات اور انجیل میں تحریف ہو گئی ہے۔گزشتہ مشائخ کا اس میں نام بھی نہیں لینا چاہیے۔ان کا تو ذکر خیر چاہیے۔انسان کو لازم ہے کہ جس غلطی پر خدا اسے مطلع کر دے خود اس میں نہ پڑے۔خدا نے یہی فرمایا ہے کہ شرک نہ کرو اور تمام عقل اور طاقت کے ساتھ خدا کے ہو جاؤ۔اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا۔مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللَّهُ لَهُ ا حکم 31 اکتوبر 1901 ، صفحہ 2،1) حبس دم سوال: جبس دم کیا ہے؟ جواب : یہ بھی ہندو جوگیوں کا مسئلہ ہے۔اسلام میں اس کی کوئی اصل موجود نہیں ہے۔“ نصف شعبان (شب براءت ) کی رسوم نصف شعبان کی نسبت فرمایا: وو یہ رسوم حلوا وغیرہ سب بدعات ہیں۔“ برآمدگی مراد کے لئے ذبیحہ دینا (الحام 31 اکتوبر 1901 صفحہ 2) (بدر 26 ستمبر 1907 صفحہ 7) سوال پیش ہوا کہ برائے برآمدگی مراد یا سیرابی ملک یا بطور چھ جو لوگ ذبیحہ دیتے ہیں جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا: ’جائز نہیں ہے۔“ ( بدر 14 مارچ 1907 صفحہ 5)