فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 392 of 611

فقہ المسیح — Page 392

فقه المسيح 392 بدعات اور بد رسومات جاری ہے کہ اس پر کچھ قرآن شریف وغیرہ پڑھا کرتے ہیں، یہ طریق تو شرک ہے اور اس کا ثبوت آنحضرت ﷺ کے فعل سے نہیں۔غرباء ومساکین کو بے شک کھانا کھلاؤ۔چہلم کی رسم نا جائز ہے (الحام 31 مارچ 1903 ءصفحہ 4) ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ چہلم کرنا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا: یہ رسم سنت سے باہر ہے۔“ ( بدر 14 فروری 1907 ، صفحہ 4) مسجد کی امامت اور ختم پر اجرت لینا ایک سوال پر فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے پاک کلام قرآن کو نا پاک باتوں سے ملا کر پڑھنا بے ادبی ہے وہ تو صرف روٹیوں کی غرض سے مُلاں لوگ پڑھتے ہیں۔اس ملک کے لوگ جو ختم وغیرہ دیتے ہیں تو ملاں لوگ لمبی لمبی سورتیں پڑھتے ہیں کہ شور با اور روٹی زیادہ ملے۔وَلَا تَشْتَرُوابا يتِى ثَمَنًا قَلِيلًا (البقرة: 42) یہ کفر ہے۔جو طریق آج کل پنجاب میں نماز کا ہے میرے نزدیک ہمیشہ سے اس پر بھی اعتراض ہے ملاں لوگ صرف مقررہ آدمیوں پر نظر کر کے جماعت کراتے ہیں ایسا امام شرعا ناجائز ہے۔صحابہ میں کہیں نظیر نہیں ہے کہ اس طرح اجرت پر امامت کرائی ہو پھر اگر کسی کو مسجد سے نکالا جاوے تو چیف کورٹ تک مقدمہ چلتا ہے۔یہانتک کہ ایک دفعہ ایک ملاں نے نماز جنازہ کی چھ یا سات تکبیر میں کہیں۔لوگوں نے پوچھا تو جواب دیا کہ یہ کام روز مرہ کے محاورہ سے یا در ہتا ہے کبھی سال میں ایک آدمی مرتا ہے تو کیسے یادر ہے جب مجھے یہ بات بھول جاتی ہے کہ کوئی مرا بھی کرتا ہے تو اس وقت کوئی میت ہوتی ہے۔