فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 387 of 611

فقہ المسیح — Page 387

فقه المسيح 387 بدعات اور بد رسومات رسومات نہیں چاہئیں۔رافضیوں کی طرح رسومات کا کرنا جائز نہیں ہے۔“ ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ (253) فوت شدگان کے نام پر روٹی تقسیم کرنا حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مغلانی نور جان صاحبہ بھا وجہ مرزا غلام اللہ صاحب نے بواسطہ لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ مردوں کے نام پر محتاجوں کو روٹی دو، ملانوں کو نہ دو۔ملاں جب کوٹھوں پر روٹیاں سکھانے کو ڈالتے ہیں ، کتے اور کوے کھاتے ہیں اور وہ چوڑھوں کو روٹی دیتے ہیں۔(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 229 نقشبندی صوفیاء کے ذکر واذکار کے طریق کی ناپسندیدگی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ شیخ کرم الہی صاحب پٹیالوی نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ جب ہم انبالہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس ایک کوٹھی میں مقیم تھے تو ایک امر کے متعلق جو کہ دینی معاملہ نہ تھا بلکہ ایک دوائی کے متعلق تھا۔حضور سے استفسار کی ضرورت پیش آئی۔احباب نے خاکسار کو اس کام کے لئے انتخاب کیا۔چنانچہ میں اجازت لے کر اندر حاضر ہوا۔حضور اپنے کمرہ میں صرف تنہا تشریف فرما تھے۔خاکسار نے اس امر کے جواب سے فارغ ہو کر موقعہ کو غنیمت خیال کرتے ہوئے اپنے متعلق ایک واقعہ عرض کرنے کی اجازت چاہی۔حضور نے بڑی خندہ پیشانی سے اجازت دی۔خاکسار نے عرض کیا کہ میں اس سے قبل نقش بند یہ خاندان میں بیعت ہوں اوران کے طریقہ کے مطابق ذکر اذکار بھی کرتا ہوں۔ایک رات میں ذکر نفی اثبات میں حسب طریقہ نقشبند یہ اس طرح مشغول تھا کہ لفظ لا کو وسط سینہ سے اُٹھا کر پیشانی تک لے جا تا تھا۔وہاں سے لفظ اللہ کو دائیں شانہ پر سے گزار کر دیگر اطراف سے گذارتے ہوئے