فقہ المسیح — Page 300
فقه المسيح 300 خلع نے عرض کی کہ مجھ سے کر دیا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اجازت دے دی اور نکاح ہو گیا۔دوسرے روز اس مسماۃ نے حافظ صاحب کے ہاں جانے سے انکار کر دیا اور خلع کی خواہش مند ہوئی۔خلیفہ رجب دین صاحب لاہوری نے حضرت صاحب کی خدمت میں مسجد مبارک میں یہ معاملہ پیش کیا۔آپ نے فرمایا کہ اتنی جلدی نہیں۔ابھی صبر کرے۔پھر اگر کسی طرح گزارہ نہ ہو تو خلع ہو سکتا ہے اس پر خلیفہ صاحب نے جو بہت بے تکلف آدمی تھے حضرت صاحب کے سامنے ہاتھ کی ایک حرکت سے اشارہ کر کے کہا کہ حضور وہ کہتی ہے کہ حافظ صاحب کی یہ حالت ہے۔( یعنی قوتِ رجولیت بالکل معدوم ہے ) اس پر حضرت صاحب نے خلع کی اجازت دے دی۔مگر احتیاطا ایک دفعہ پھر دونوں کو اکٹھا کیا گیا۔لیکن وہ عورت راضی نہ ہوئی۔بالآخر ضلع ہو گیا۔سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 741،740)