فقہ المسیح — Page xxxiv
حرف آغاز حکم عدل کا فقہی اسلوب احادیث صحیحہ و قیاسات مسلّمہ مجتہدین کو واجب العمل جانتے ہیں اسی طرح میں بھی جانتا ہوں۔66 الحق مباحثہ لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 82) 6 بزرگان سلف کا احترام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حکم عدل کی حیثیت سے بہت سے اختلافی مسائل میں اپنا فیصلہ دیا اور اپنا وزن کسی خاص موقف کے حق میں ڈالا تو اس پر بعض لوگوں نے ایسے سوال کئے جن سے بعض مسلّمہ بزرگان دین پر اعتراض ہوتا تھا۔ایسی صورت حال میں آپ نے زیادہ تفصیل میں جانے سے منع فرمایا۔مثلاً ذکر آیا کہ بعض بزرگ راگ سنتے ہیں آیا یہ جائز ہے؟ فرمایا اس طرح بزرگان دین پر بدظنی کرنا اچھا نہیں ،حسن ظن سے کام لینا چاہئے۔حدیث سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اشعار سنے تھے۔“ البدر 17 نومبر 1905 صفحہ 6) اسی طرح ایک مرتبہ کسی نے نقش بندی صوفیاء کے بعض خاص طریقوں کے حوالے سے سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ ہم ایسے طریقوں کی ضرورت خیال نہیں کرتے۔اس پر اس نے کہا کہ اگر یہ امور خلاف شرع ہیں تو بڑے بڑے مسلّمہ اور مشاہیر جن میں حضرت احمد سرہندی رحمتہ اللہ علیہ جیسے اولیاء بھی ہیں جنہوں نے مجد دالف ثانی ہونے کا دعوی بھی کیا ہے۔یہ سب لوگ بدعت کے مرتکب ہوئے اور لوگوں کو ایسے امور کی ترغیب و تعلیم دینے والے ہوئے۔اس پر حضور نے فرمایا اسلام پر ایک ایسا زمانہ بھی آیا ہے کہ فتوحات کے بڑھ جانے اور دنیاوی دولت اور سامان تعیش کی فراوانی سے لوگوں کے دلوں سے خدا کے نام کی گرمی سرد پڑتی جارہی تھی۔اس وقت اگر ان بزرگوں نے بعض ایسے اعمال اختیار 12