فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 271 of 611

فقہ المسیح — Page 271

فقه المسيح 271 نکاح نے فرمایا کہ اگر وہ مسلمان نہیں ہوتی تو نہ ہووے، اپنے مذہب پر رہتے ہوئے آپ کے گھر میں 66 آبادر ہے، اسلام میں جائز ہے۔کوشش کی گئی لیکن وہ سردار صاحب کے پاس نہ آئی۔آخر سردار فضل حق صاحب کی شادی لاہور میں ہوگئی جس سے اولا دہوئی۔(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 257) صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا کم عمری میں نکاح حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اہلیہ محترمہ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم نے بواسطہ لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ جب صاحبزادہ میاں مبارک احمد صاحب مرحوم کا نکاح سیدہ مریم بیگم صاحبہ بنت ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب مرحوم و مغفور ( حرم حضرت خلیفہ اسیح الثانی) سے ہوا تو میں آگرہ سے آئی ہوئی تھی۔مغرب کے بعد نکاح ہوا۔میں مبارک دینے آئی تو کوئی عورت سیدہ مریم بیگم کو گود میں اٹھا کر حضور کے پاس لائی۔حضور علیہ السلام اس وقت اُمّم ناصر احمد صاحب کے صحن میں پلنگ پر استراحت فرما تھے۔حضور علیہ السلام نے سیدہ مریم بیگم کے سر پر ہاتھ پھیرا اور مسکرائے۔طلاق کے بعد دوبارہ نکاح (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 244 245) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ رسول بی بی بیوہ حافظ حامد علی صاحب نے بواسطہ مولوی عبد الرحمن صاحب جٹ مولوی فاضل مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمارے گاؤں موضع کرالیاں میں تشریف لائے۔میاں چراغ دین ساکن تصہ غلام نبی نے اپنی بیوی مسماۃ حتو کو طلاق دے دی ہوئی تھی۔حضرت جی وہاں صلح کرانے گئے تھے تو وہاں جا کر رات رہے اور دوبارہ نکاح کرا دیا اور رات کو دیر تک وعظ بھی کیا۔(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 117،116)