فقہ المسیح — Page 195
فقه المسيح 195 روزہ اور رمضان نہیں ہوئی تھیں اب آپ نے دیکھا کہ رویت میںکیا کیا برکتیں ہیں انہیں برکتوں کی بنیاد ڈالنے کے لئے خدائے تعالیٰ نے رویت کی ترغیب دی۔ذرہ سوچ کر کے دیکھ لو کہ اگر اہل یورپ بھی رویت کو ہندوؤں کی طرح ایک ناچیز اور بے سود خیال کر کے اور صرف قیاسی حسابوں پر جو کسی اندھیری کوٹھڑی میں بیٹھ کر لکھے گئے مدار رکھتے تو کیونکر یہ تازہ اور جدید معلومات چاند اور سورج اور نئے نئے ستاروں کی نسبت انہیں معلوم ہو جاتے سومکر رہم لکھتے ہیں کہ ذرا آنکھ کھول کر دیکھو کہ رویت میں کیا کیا برکات ہیں اور انجام کار کیا کیا نیک نتائج اس سے نکلتے ہیں۔سرمه چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 192 ،193 ) چاند دیکھنے میں غلطی ہو جائے تو کیا کریں؟ سیالکوٹ سے ایک دوست نے دریافت کیا ہے کہ یہاں چاند منگل کی شام کو نہیں دیکھا گیا بلکہ بدھ کو دیکھا گیا ہے ( جبکہ رمضان بدھ کو شروع ہو چکا تھا۔ناقل ) اس واسطے پہلا روزہ جمعرات کو رکھا گیا تھا۔اب ہم کو کیا کرنا چاہئے؟ فرمایا: اس کے عوض میں ماہ رمضان کے بعد ایک اور روزہ رکھنا چاہئے۔“ چاند دیکھنے کی گواہی ( بدر 31 اکتوبر 1907 ، صفحہ 7) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ ماہ رمضان کا روزہ خود چاند دیکھ کر تو نہیں بعض غیر احمدیوں کی شہادت پر روزہ رکھ لیا اور اسی دن (ہم ) قادیان قریباً ظہر کے وقت پہنچے اور یہ ذکر کیا کہ ہم نے روزہ رکھا ہوا ہے اور حضور علیہ السلام بھی مسجد میں تشریف لے آئے۔اسی وقت احادیث کی کتابیں مسجد میں ہی منگوائی گئیں اور بڑی توجہ سے غور ہونا شروع ہو گیا کیونکہ قادیان میں اس روز روزہ نہیں رکھا ہوا تھا۔اسی دوران میں ہم سے