فقہ المسیح — Page 193
فقه المسيح 193 نماز جنازہ اور تدفین مہینے گزرچکے ہیں۔اب تابوت ربوہ لانے کا ارادہ ہے۔وفات کے وقت میں گھر پر موجود نہیں تھا کیا اب تابوت کھول کر چہرہ دیکھ سکتا ہوں؟ جواب :۔فرمایا۔دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مرزا ایوب بیگ کی نعش کو دیکھنے کی اجازت دی تھی اور وہ تابوت میں بھی نہ تھی مگر لاش کی حالت کے متعلق ڈاکٹر بتا سکتا ہے، ہمفتی نہیں بتا سکتا۔اگر لاش کی حالت خراب ہو تو اس سے بُرا اثر پڑتا ہے۔فرمودات مصلح موعود در بارہ فقہی مسائل صفحہ 131) حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کی نعش کو جب قبرستان میں سے نکال کر بہشتی مقبرہ میں دفن کیا گیا تو اس وقت بھی بعض لوگوں نے چہرہ دیکھنے کی خواہش کی۔چنانچہ حضرت پیر سراج الحق نعمانی صاحب تحریر کرتے ہیں کہ:۔جس دن مولوی عبدالکریم سیالکوٹی کا جنازہ نکالا اور مقبرہ بہشتی میں لے جانے کا ارادہ کیا تو بہت سے لوگوں نے درخواست کی کہ جنازہ صندوق کے اندر سے دیکھ لیں۔۔۔۔مگر آپ نے اس بات کو پسند نہ فرمایا۔جب انہوں نے بہت ہی اصرار کیا تو آپ نے کراہت سے اجازت دی مگر مجھے یہ بات نہیں معلوم کہ انہوں نے دیکھایا نہ دیکھا کیونکہ میں بھی اس بات کو پسند نہ کرتا تھا کہ ایک لغوا مر ہے جس کے پیچھے یہ پڑے ہوئے ہیں اور حضرت اقدس علیہ السلام کی نافرمانی الحكم مؤرخہ 14 تا 21 مئی 1919 صفحہ 7) بھی تھی۔تدفین کے بعد ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں کہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی کی نعش جس دن قبرستان سے نکال کر بہشتی مقبرہ میں دفن کی گئی تو اس دن آپ نے جنازہ نکالنے سے قبل ہاتھ اُٹھا کر قبر کے پاس کھڑے ہو کر دعا کی اور دفن کرنے کے بعد بھی ہاتھ اُٹھا کر دعا کی۔ا حکم 14 تا 21 مئی 1919 ، صفحہ 7)