فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 163 of 611

فقہ المسیح — Page 163

فقه المسيح 163 مبارک والا جمعہ میرے موجودہ مکان کے جنوبی دالان میں ہوا کرتا تھا۔نماز جمعہ اور عید سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 589،588) حضرت مصلح موعودؓ اسی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔بعض حالات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ایک ہی وقت میں مسجد مبارک میں بھی جمعہ کی نماز پڑھی جاتی تھی اور مسجد اقصیٰ میں بھی اور یہ اس صورت میں ہوتا تھا جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کسی تکلیف وغیرہ کی وجہ سے مسجد اقصیٰ میں تشریف نہیں ( روزنامه الفضل 18 ستمبر 1930 ء صفحہ 5) لے جا سکتے تھے۔سفر میں نماز جمعہ حضرت خلیفہ امسیح الثانی فرماتے ہیں:۔سفر میں جمعہ کی نماز پڑھنا بھی جائز ہے اور چھوڑ نا بھی جائز ہے۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سفر میں پڑھتے بھی دیکھا ہے اور چھوڑتے بھی دیکھا ہے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک مقدمہ کے موقعہ پر گورداسپور تشریف لے گئے ہوئے تھے اور آپ نے فرمایا کہ آج جمعہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم سفر پر ہیں۔ایک صاحب جن کی طبیعت میں بے تکلفی ہے وہ آپ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ سنا ہے حضور نے فرمایا آج جمعہ نہیں ہوگا۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول یوں تو ان دنوں گورداسپور میں ہی تھے مگر اس روز کسی کام کے لئے قادیان آئے تھے۔ان صاحب نے خیال کیا کہ شائد جمعہ نہ پڑھے جانے کا ارشاد آپ نے اسی لئے فرمایا ہے کہ مولوی صاحب یہاں نہیں ہیں۔اس لئے کہا حضور مجھے بھی جمعہ پڑھانا آتا ہے۔آپ نے فرمایا ہاں آتا ہو گا مگر ہم تو سفر پر ہیں۔ان صاحب نے کہا کہ حضور مجھے اچھی طرح جمعہ پڑھانا آتا ہے اور میں نے بہت دفعہ پڑھایا بھی ہے۔آپ نے جب دیکھا کہ ان صاحب کو