فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 153 of 611

فقہ المسیح — Page 153

فقه المسيح 153 حضرت مسیح موعود کا طریق نماز ہاتھ باندھ کر سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ۔۔۔۔يا اَللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَ بَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ كَمَا يُنَقَّى التَّوبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِالْمَاءِ وَالتَّلْجِ وَالْبَرَدِ۔۔۔۔۔(اس کے بعد اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ تا وَلَا الضَّالِّينَ۔پڑھنے کا ذکر کر کے لکھتے ہیں۔ناقل ) اس کے بعد کوئی سورۃ یا قرآن مجید کی کچھ آیتیں پڑھتے ہیں اور فاتحہ میں جو اهــدنـا کی دعا ہے اس کو بہت توجہ سے اور بعض دفعہ بار بار پڑھتے ہیں اور فاتحہ کے اوّل یا بعد سورۃ کے پہلے یا پیچھے۔غرض کھڑے ہوتے ہوئے اپنی زبان میں یا عربی زبان میں علاوہ فاتحہ کے اور اور دعا ئیں بڑی عاجزی وزاری اور توجہ سے مانگتے ہیں اور پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے رکوع میں جاتے ہیں اور دونوں ہاتھوں سے اپنے دونوں گھٹنوں کو انگلیاں پھیلا کر پکڑتے ہیں اور دونوں بازوؤں کوسیدھا رکھتے ہیں اور پیٹھ اور سر کو برابر رکھتے ہیں اور سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ۔۔۔۔يا سُبْحَانَكَ اللهُمَّ رَبَّنَا وَ بِحَمْدِكَ اَللّهُمَّ اغْفِرْ لِي۔۔۔۔۔تین یا تین سے زیادہ دفعہ پڑھتے ہیں اور رکوع کی حالت میں اپنی زبان میں یا عربی زبان میں جو دعا کرنا چاہیں کرتے ہیں اس کے بعد سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ۔۔۔۔۔کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہو جاتے ہیں اور کھڑے کھڑے رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ۔۔۔۔يا اَللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ۔۔۔۔يا اللهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ حَمُدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ كَمَا يُحِبُّ رَبُّنَا وَيَرْضَى یا اس کے سوا اور کوئی ماثور کلمات کہتے ہیں۔اس کے بعد جو دعا کرنی چاہتے ہیں اپنی زبان میں یا عربی زبان میں کرتے ہیں اور پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے نیچے جاتے ہیں اور پہلے گھٹے اور پھر ہاتھ اور پھر