فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 139 of 611

فقہ المسیح — Page 139

فقه المسيح 139 نماز کسوف نماز کسوف حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب اپنے بھائی کے ساتھ رمضان میں چاند گرہن لگنے کے بعد اس شوق میں قادیان آئے کہ سورج گرہن کا عظیم نشان حضرت اقدس کے ساتھ دیکھیں اور نماز کسوف ادا کریں۔اس حوالے سے وہ ذکر کرتے ہیں کہ صبح حضرت اقدس کے ساتھ کسوف کی نماز پڑھی جو کہ مولوی محمد احسن صاحب امروہی نے مسجد مبارک کی چھت پر پڑھائی اور قریبا تین گھنٹہ یہ نماز وغیر ہ جاری رہی۔کئی دوستوں نے شیشے پر سیاہی لگائی ہوئی تھی جس میں سے وہ گرہن دیکھنے میں مشغول تھے ابھی خفیف سی سیاہی شیشے پر شروع ہوئی تھی کہ حضرت مسیح موعود کوکسی نے کہا کہ سورج کو گرہن لگ گیا ہے۔آپ نے اس شیشہ میں سے دیکھا تو نہایت ہی خفیف سی سیاہی معلوم ہوئی۔حضور نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے فرمایا کہ گرہن کو ہم نے تو دیکھ لیا مگر یہ ایسا خفیف ہے کہ عوام کی نظر سے اوجھل رہ جائے گا اور اس طرح ایک عظیم الشان پیشگوئی کا نشان مشتبہ ہو جائے گا۔حضور نے کئی بار اس کا ذکر کیا تھوڑی دیر بعد سیا ہی بڑھنی شروع ہوئی حتی کہ آفتاب کا زیادہ حصہ تاریک ہو گیا۔تب حضور نے فرمایا کہ ہم نے آج خواب میں پیاز دیکھا تھا اس کی تعبیر غم ہوتی ہے۔سوشروع میں سیاہی کے خفیف رہنے سے ظہور میں آیا۔(اصحاب احمد جلد 1 صفحہ 93، 94۔نیا ایڈیشن)