فقہ المسیح — Page 137
فقه المسيح 137 نماز استخاره کھلے نشانات کو دیکھ کر استخارہ کرنا جائز نہیں ایک شخص کا خط آیا کہ میں آپ کے متعلق استخارہ کرنا چاہتا ہوں کہ آیا آپ حق پر ہیں یا نہیں؟ فرمایا: ایک وقت تھا کہ ہم نے خود اپنی کتاب میں استخارہ لکھا تھا کہ لوگ اس طرح سے کریں۔تو خدا تعالیٰ ان پر حق کو کھول دے گا۔مگر اب استخاروں کی کیا ضرورت ہے جب کہ نشانات الہی بارش کی طرح برس رہے ہیں اور ہزاروں کرامات اور معجزات ظاہر ہو چکے ہیں۔کیا ایسے وقت میں استخاروں کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟ کھلے نشانات کو دیکھ کر پھر استخارہ کرنا خدا تعالیٰ کے حضور میں گستاخی ہے۔کیا اب جائز ہے کہ کوئی شخص استخارہ کرے کہ اسلام کا مذہب سچا ہے یا جھوٹا اور استخارہ کرے کہ آنحضرت ﷺ خدا کی طرف سے سچے نبی تھے یا نہیں تھے۔اس قدر نشانات کے بعد استخاروں کی طرف توجہ کرنا جائز نہیں۔( بدر 2 مئی 1907 ، صفحہ 2)