فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 66 of 611

فقہ المسیح — Page 66

فقه المسيح 66 99 ارکان نماز آمین پڑھنا بُرا لگتا تھا تو صحابہ خوب اونچی پڑھتے تھے۔مجھے ہر دوطرح مزہ آتا ہے، کوئی اونچا پڑھے یا آہستہ پڑھے۔(بدر 23 مئی 1912 ء صفحہ 3) رفع یدین فرمایا :۔ضروری نہیں اور جو کرے تو جائز ہے۔“ ( بدر 31 اکتوبر 1907 صفحه (7) رفع یدین کے متعلق فرمایا کہ :۔اس میں چنداں حرج نہیں معلوم ہوتا ، خواہ کوئی کرے یا نہ کرے۔احادیث میں بھی اس کا ذکر دونوں طرح پر ہے اور وہابیوں اور سینیوں کے طریق عمل سے بھی یہی نتیجہ نکلتا ہے کیونکہ ایک تو رفع یدین کرتے ہیں اور ایک نہیں کرتے۔معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی وقت رفع یدین کیا اور بعد ازاں ترک کر دیا۔البدر 3 را پریل 1903 صفحہ 85) اس موضوع پر مندرجہ ذیل روایت بھی ملتی ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حافظ نور محمد صاحب ساکن فیض اللہ چک نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مسئلہ دریافت کیا کہ حضور فاتحہ خلف امام اور رفع یدین اور آمین کے متعلق کیا حکم ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ طریق حدیثوں سے ثابت ہے اور ضرور کرنا چاہئے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ فاتحہ خلف امام والی بات تو حضرت صاحب سے متواتر ثابت ہے مگر رفع یدین اور آمین بالجہر والی بات کے متعلق میں نہیں سمجھتا کہ حضرت صاحب نے ایسا فرمایا ہو کیونکہ اگر حضور اسے ضروری سمجھتے تو لازم تھا کہ خود بھی اس پر ہمیشہ عمل کرتے