فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 57
دفعہ نمبر ۲۰ تشریح نکاح باطل کا لعدم کے حکم میں ہے اور اس کے نتیجہ میں فریقین کو کوئی حقوق حاصل نہیں ہوتے۔نکاح باطل چونکہ فعل حرام ہے اس لئے خواہ خلوت صحیحہ میتر بھی آجائے اس سے (سوائے بعض استثنائی صورتوں کے) کوئی حقوق پیدا نہیں ہوتے بلکہ فریقین حملہ حقوق سے محروم ہوتے ہیں۔عورت کے لئے حق مہر اور عدت نہیں۔فریقین ایک دوسرے کے وارث نہیں۔اسی طرح اولاد ثابت النسب نہیں ہوگی۔تفصیل کے لئے دیکھیں دفعہ نمبر 19 کی تشریح۔