فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 61 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 61

41 ۱۸۷ حضرت امام البوحنیفہ اور امام مالک کا بھی یہی مذہب ہے۔دنیل الاوطار ) یہی اصول نماز کے دوران میں قریباً تمام بھولوں کا ہے۔مثلاً اگر کوئی بھول کر چار رکعت پڑھنے کی بجائے دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دے اور پھر یاد آئے کہ اس نے تو صرف دو رکعتیں پڑھی ہیں تو سلام پھیر نے اور کسی سے بات کر لینے کے باوجود وہ صرف بقیہ دو رکعت ہی پڑھے گا اور آخر میں سجدہ سہو کر گیا اس کے لیے نئے سرے سے چار رکعتیں پڑھنی ضروری نہیں۔ایسا ہی اگر امام کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ کسی اور کو اپنی جگہ امام نا کر خود وضو کرنے چلا جائے اور بقیہ نماز بطور مقتدی کے اس دوسرے امام کے پیچھے پڑھے۔اگر وضو ٹوٹتے ہی اس کی نماز بھی ٹوٹ جائے تو پھر تو سارے مقتدیوں کی نماز بھی ختم ہوئی کیونکہ ان کی نماز کی بنیاد امام کی نماز پر ہے۔اسی طرح کسی حدیث یا فقہ کی کتاب میں یہ نہیں لکھا کہ یہ امام اگر وضو کرکے اور مقر کردہ امام کا مقتدی بن کر جماعت میں شامل ہو جائے تو وہ ان رکعتوں کو دوبارہ پڑھے جو وضو ٹوٹنے سے پہلے وہ پڑھ چکا تھا۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حادیثت خلفاء راشدین اور آپ کے صحابہ کے عمل ائمہ فقہ کے اجتہا دار عام اصولِ شرعیہ کے مد نظر یہی صحیح ہے کہ وضو کر کے آنے کے بعد انسان اپنی نمازو میں سے شروع کر سکتا ہے جہاں سے وہ چھوڑ کر گیا تھا۔ہاں اگر کوئی اختیاط کے پیش نظر نئے سرے نماز پڑھ لے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں بلکہ یہ ایک محتاط طریق ہو گا۔سوال پر شدید سردی کی بنا پر کیا غسل جنابت کئے بغیر تیم سے نماز فجرادا کی جاسکتی ہے یا نہیں۔جواب : اگر کسی مرد یا عورت کے لیے بوجہ جنابت نہانا ضروری ہو لیکن شدید سردی یاکسی اور عذر کی وجہ سے نمایا نہ جا سکتا ہو تو تمیم کر کے نماز پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ عذر صحیح اور معقول ہو اور نہانے کے لیے گرم پانی کا بآسانی انتظام نہ ہو سکتا ہو یا کوئی اور معقول وجہ موجود ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں مشہور صحابی حضرت عمرو بن العاص کو ایک دفعہ ایسی ہی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے تمیم کر کے نماز پڑھائی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس کا علم ہوا تو آپ نے نہ تو اس سے منع فرمایا اور نہ ہی دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیا حدیث کے الفاظ یہ ہیں :- عن عمرو بن العاص انه لما بعث في غزوة ذات السلاسل قال احتلمت في ليلة باردة شديدة البرد نا شققت ان اغتسلت ان اهلك فتيممت ثم صليت با صحابي صلاة الصبح قلما قدمنا على رسول الله صلى الله عليه وسلم ذكروا ذالك فقال يا