فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 32 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 32

۳۲ اعوذ بك من الخُبث والخبائث۔(۱۲) پھر غسل کرنے لگو تب بھی ذکر موجود ہے۔(۱۳) میاں بیوی کے مخصوص تعلقات کو لو تو اس موقعہ پر بھی ہمارے کو ثر والے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا ہے کہ جب تم آپس میں ملنے لگو تو خداتعالی کا پہلے ذکر کر یعنی اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا مِنَ الشَّيطن و جنب الشيطن مَا رَزَقْتَنا پڑھ لیا کرو۔غرض انسانی زندگی کا کوئی حصہ بھی ایسا نہیں خواہ وہ جذبات کے اظہار کا ہی ہو جہاں کوئی نہ کوئی ذکر موجود نہ ہو۔نماز اور زبانی ذکر ودھا کے علاوہ اسلام نے اصلاح نفس اور حصول معرفت کے بعض اور طریق بھی بتائے ہیں جن کی مختصر تشریح درج ذیل ہے :- - تفکر :- یہ خدا تعالیٰ کی ہستی تک پہنچنے میں مدد دیتا ہے اس کے معنے ہیں ذہنی اور فلسفیانہ الجھنوں پر غور کرنا۔تشکر :- خدا تعالیٰ فرماتا ہے ان شکرتم لازید نکمی جذبہ شکر تفکر کو مدد دیتا ہے اور قرب الہی کی راہیں انسان پر کھلنے لگ جاتی ہیں۔تذکر : تذکر اور تفکر میں فرق ہے۔تفکر کسی ذہنی مسئلہ پیر غور کر نے کو کہتے ہیں اور تذکر کسی پچھلے واقعہ کو یاد کر کے نتیجہ نکالنے کو کہتے ہیں جس کو عبرت بھی کہتے ہیں۔یہ بھی دل کی صفائی کا ایک بھاری ذریعہ ہے۔۴ - شعور 1 - انسان کی فطرت میں جو جذبات ہیں اُن پر غور کر کے انہیں با ہر نکالنا شعور کہلاتا ہے فطرت میں بہت سے احساسات اور جذبات پائے جاتے ہیں اگر ہم ان کو ابھاریں تو وہ بڑی ترقی کا مو ہو سکتے ہیں۔علم : یہ جگ بیتی کا نام ہے تذکرآپ بیتی کو کہتے ہیں ا فلم جگ بیتی کو کہانیوں میں بھی آتا ہے۔آپ بیتی کہوں یا جگ بیتی اگر یہ علم ہو جائے کہ فلاں آدمی نے یہ یہ اعمال کئے تھے جن سے خرابیاں پیدا ہوئیں تو بہت کچھ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ا 4 - فقہ : فقہ کا جذ بہ بھی انسان کو نیکی کی طرف لے جاتا ہے۔قرآن کریم میںآتا ہے ولکن لا تفقهون ابراہیم رکوع : : بنی اسرائیل : 1