فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 312 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 312

۳۱۲ یہ مکمل اور سنت کے مطابق اعتکاف ہے۔لیکن اگر کوئی اس کے لئے اپنے حالات کے اعتبار سے گنجائش نہ پائے تو اس میں کمیاں کی جاسکتی ہیں۔مثلا اگر کوئی پور اعشرہ نہ بیٹھ کے تو وہ حسب گنجائیش و دن - ۸ دن دن اور اسے بھی کم دن اعتکاف بیٹھ سے تو اللہ تعالیٰ کے حضور سے ایسا کرنے والا ثواب کا مستحق ہوگا۔اسی طرح اگر کوئی روزہ نہیں رکھ سکتا تو اپنا وقت مسجد میں اللہ تعالیٰ کے ذکر میں صرف کر کے اپنی کوشش کے مطابق اعتکاف کا تو اب حاصل کر سکتا ہے۔یہی حال ان لوگوں کا ہے جو پور اسالم دن اعتکاف کے لئے نہیں بیٹھ سکتے تو انہیں جتنی گھڑیاں مسجد میں عبادت میں میسر آسکتی ہیں یہ ان کی سعادت کا موجب ہوں گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔ائمہ سلف نے ان حالات میں ایسی رعایتوں کی تصریح کی ہے اور اعتکاف کے جذبہ کو قوی رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کے پہلو کو ترجیح دی ہے۔سوال : کیا حوائج ضروریہ کے لئے اگر قریب انتظام نہ ہو تو مختلف دُور بھی جاسکتا ہے ؟ جواب: - حوائج ضروریہ کے لئے اگر قریب انتظام نہیں تو دور فاصلہ پر جا سکتے ہیں۔لیکن فراغت کے بعد فورد ا مسجد میں واپس آجائیں۔سوال : کیا مختلف جماعتی میٹنگ یا جماعتی کاموں کے لئے مسجد سے باہر جا سکتا ہے ؟ جواہے :۔جہاں تک ممکن ہو جو ائج ضروریہ کے علاوہ کسی اور کام کے لئے مسجد سے باہر نہ جائے ورنه مسنون اعتکاف ادا نہیں ہو گا۔ہاں وقتی اعتکاف یعنی مسجد کی عبادت کا ثواب بیشتر آسکتا ہے۔سوال سے : کیا کھانا کھانے کے لئے مختلف گھر جا سکتا ہے یا بازار سے کھانا لا سکتا ہے ؟ جوا ہے :۔اگر کھانا لانے کا کوئی انتظام بہولت نہ ہو سکے تو گھر سے کھانا لایا جا سکتا ہے۔اسی طرح بازار سے بھی۔سوال : اگر مسجد میں غسل کا انتظام نہ ہو تو کیا غسل کے لئے گھر جا سکتے ہیں ؟ جوا ہے :۔اگر پہلے سے بطور نیست غسل کو حوائج ضروریہ میں شامل کر لیا جائے تو اس کے لئے گھر جا سکتا ہے۔وضو اور ضروری غسل تو پہلے ہی حوائج ضروریہ میں شامل ہے۔اس مقصد کے لئے مسجد سے باہر آسکتا ہے۔سوال۔کیا اعتکاف کی حالت میں مسجد میں بیٹھ کہ حجامت بنوانا اور بال کٹوانا درست ہے۔کیا