فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 206 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 206

نماز تہجد ۲۰۶ عشاء کی نمازہ کے بعد سوجانا اور پھر پچھلی رات اٹھ کر عبادت کرنا اور نماز پڑھنا باعث برکت ہے۔راست کا آخری حصہ بالخصوص قبولیت دعا اور تقرب الی اللہ کا بہت بڑا ذریعہ ہے کیونکہ اس وقت انسان اپنی سیٹھی نیند اور آرام دہ بستر کو چھوڑ کر اپنے مولائے حقیقی کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے :- وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةٌ لَكَ له ( اور رات کو بھی تو اس (قرآن کے ذریعہ سے کچھ سو لینے کے بعد شب بیداری کیا کر۔(٣) يَا يُّهَا الْمُزَّمَلُ : قَمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلاً هُ نِصْفَاةَ ونَقَمَن مِنْهُ قَلِيْلًا 8 ادْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلاً له اسے چادر میں لیٹے ہوئے (خدا کی رحمت کا انتظار کرنے والے، راتوں کو اُٹھ اُٹھ کے عبادت کہ جیسی ہماری مراد یہ ہے کہ رات کا اکثر حصہ عبادت میں گزارہ اگر عینی اسکا نصف یا نصف سے کچھ کم کر دے یا اس پر کچھ اور بڑھا دے۔اور قرآن کو خوش الحانی سے پڑھا کر۔تہجد کی نماز آٹھ رکعت ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ یہ نماز پڑھی ہے۔آپ تہجد کی نماز بالعموم دو دو رکعت کر کے پڑھتے تھے۔لمبی قرأت اور لیے لینے رکوع و سجود کے علاوہ خوب ٹائیں کرتے۔پھر آخر میں تین رکعت وتر ادا فرماتے۔اس طرح سے آپ بالعموم رات کے پچھلے حصہ میں کل گیارہ رکعت نماز پڑھا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے۔” ہماری جماعت کو چاہیے کہ وہ تہجد کی نمازہ کو لازم کرلیں جو زیادہ نہیں وہ دو رکعت ہی پڑھ لے۔کیونکہ اس کو ڈھا کرنے کا موقع مل جاوے گا۔اس وقت کی دعاؤں میں ایک خاص تاثیر ہوتی ہے کیونکہ وہ بچے درد اور بچے جوش سے نکلتی ہیں جب تک ایک خاص سوزا اور درد دل نہ ہو اس وقت ایک شخص خواب راحت سے بیدار کب ہو سکتا ہے۔پس اس وقت کا اُٹھنا ہی ایک درد دل پیدا کر دیتا ہے جسے دُعا میں رقت اور اضطراب کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔لیکن اگر اٹھنے میں سستی اور غفلت سے کام لیتا ہے تو ظاہر ہے کہ وہ درد ر اور سوز دل میں نہیں کیونکہ نیند تو غم کو دور کر دیتی ہے لیکن جبکہ نیند سے بیدار ہوتا ہے تو معلوم ہوا کہ کوئی درد اور غم نیند سے بھی بڑھ کر ہے جو بیدار کر رہا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ کثرت سے نوافل ادا کرتے آپ آٹھ رکعت نماز نفل ۱۵۴ : بنی اسرائیل: ۲۸۰ -:- مزمل ۲۱تا۵ به ۱۹۳ - بخاری باب قیام النبی صلی اللہ علیہ وسلم با الليل ص 12 سه :