فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 96 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 96

۹۶ مشتبهات ـات سوال ہے۔کیا اندھیرے میں نماز پڑھنا منع ہے؟ جواب :۔کوئی منع نہیں۔احادیث میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اندھیرے میں نماز پڑھتے تھے اور جب سجدے کو جاتے تھے تو آگے حضرت عائشہ لیٹی ہوتی تھیں حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ جب حضور سجدہ کرتے تو میں اپنے پیروں کو اکٹھے کر لیا کرتی تھی جائے نماز میں جواب دینا سوال : اگر ایک شخص نماز پڑھ رہا ہو اور باہر سے اس کا افسر آجاو ہے اور دروازہ کو ہلا ہلنا کر اور ٹھونک ٹھونک کر پکار سے اور دفتر یا دوائی خانہ کی چابی مانگے تو ایسے وقت میں اسے کیا کرنا چاہیئے۔اسی وجہ سے ایک شخص نوکری سے محروم ہو کر ہندوستان واپس چلا گیا۔جواب :۔ایسی صورت میں ضروری تھا کہ وہ دروازہ کھول کر چابی افسر کو دے دیتا کیونکہ اگر اس کے التوا سے کسی آدمی کی جان چلی جاو سے تو یہ سخت معصیت ہوگی۔احادیث میں آیا ہے کہ نماند میں چل کر دروازہ کھول دیا جا و سے تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔ایسے ہی اگر لڑکے کو کسی خطرہ کا اندیشہ ہو یا کسی موذی با نور سے جو نظر پڑتا ہو ضرور پہنچتا ہو تو لڑکے کو بچانا اور جانور کو مار دینا اس حال میں کہ نماز پڑھ رہا ہے گناہ نہیں ہے اور نمازہ فاسد نہیں ہوتی بلکہ بعضوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ گھوڑا کھل گیا ہو تو اُسے باندھ دینا بھی مفر نماز نہیں ہے کیونکہ وقت کے اندر نمازہ تو پھر بھی پڑھ سکتا ہے۔یاد رکھنا چاہیے کہ اشد ضرورتوں کے لئے نازک مواقع پر یہ حکم ہے۔یہ نہیں کہ ہر ایک قسم کی رفع حاجت کو مقدم رکھ کر نماز کی پروانہ کی جاو سے اور اسے بازیچہ اطفال بنا دیا جائے۔نماز میں اشغال کی سخت ممانعت ہے اور اللہ تعالیٰ ہر ایک دل اور نیت کو بخوبی ہے۔جانتا ہے کیے۔سوال سے : مسجد میں جب نماز کھڑی ہو تو بعد میں آنے والا اونچی آواز سے سلام کہہ سکتا ہے ؟ جواب :۔جماعت اگر کھڑی ہو تو باہر سے آنیوالے کیلئے اسلام علیکم کہنا من نہیں اس کی مرضی ہے ه الفضل ۱۹ جنوری شر ہے۔الحکم دسمبر منشارة