فضائل القرآن — Page 45
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰ دوسری کتب سے مستغنی کرنے کے لحاظ سے افضلیت چوبیسویں۔اس لحاظ سے بھی کسی چیز کو دوسری چیزوں سے افضل قرار دیا جاتا ہے کہ وہ کس حد تک دوسری اشیاء کی ضرورت سے مستغنی کر دیتی ہے۔ایسی چیز کی لوگ زیادہ قدر کرتے ہیں کیونکہ انہیں دوسری چیزوں کی فکر نہیں کرنی پڑتی۔میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔صحیح علوم کی طرف راہنمائی کرنے کے لحاظ سے فضیلت پچھیویں۔کسی چیز کی افضلیت کا ایک یہ بھی باعث ہوتا ہے کہ وہ صحیح علوم کی طرف لوگوں کی راہنمائی کرتی اور انہیں لغو امور میں حصہ لینے سے بچاتی ہے۔کتاب الہی چونکہ معلم ہوتی ہے اس لئے اس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کی توجہ صحیح طرف لگائے۔انہیں لغویات۔رو کے اور صحیح علوم کی طرف ان کی راہنمائی کرے۔میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لحاظ سے فضیلت چھبیسویں۔اس امر کے لحاظ سے بھی ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت حاصل ہوتی ہے کہ وہ کس حد تک اس ضرورت کو پورا کرتی ہے جس کے لئے اسے حاصل کیا گیا تھا۔اگر ایک چیز اپنی ضرورت کو پورا نہیں کرتی تو لازما اس دوسری چیز کو ترجیح دی جائے گی جو اس ضرورت کو پورا کرسکتی ہو۔میں نے دیکھا کہ اس پہلو کے لحاظ سے بھی قرآن کریم کو دوسری کتب پر فضیلت حاصل ہے۔غرض غور کرتے وقت مجھے فضیلت کی یہ چھیں (۲۶) وجوہات نظر آئیں۔گوجیسا کہ میں کہہ چکا ہوں ممکن ہے کہ اور بھی کئی باتیں غور کرنے سے نکل آئیں۔بہر حال جب میں نے ان پر قرآن کریم کو پر کھا تو اسے ہر بات میں دوسری کتب سے افضل پایا۔45