فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 418 of 434

فضائل القرآن — Page 418

فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰ 418 اور دن کام کرتے چلے جائیں مگر ہم یہ سمجھیں کہ ہم نے کچھ بھی نہیں کیا۔پھر وہ ہمیں اپنے فضل سے اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی زندگیاں اُس کے دین کے لئے وقف کر دیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں سے لالچ اور حرص نکال دے۔اللہ تعالٰی ہمارے دلوں سے ظلم کا مادہ نکال دے۔اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں سے بدظنی اور اپنے بھائیوں کی عیب جوئی اور اُن پر طعنہ زنی کا مادہ نکال دے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر عیب سے بچائے۔ہمارے اندر رحم پیدا کرے۔ہمیں قرآن کا علم دے۔اس کے پڑھنے کی توفیق بخشے اور اس کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی طاقت عطا فرمائے اور اپنے کلام کی ایسی محبت ہمارے دلوں میں ڈال دے کہ اس کا کلام ہماری روح کی غذا بن جائے۔اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں نور پیدا کرے۔وہ ہماری آنکھوں ، ہمارے کانوں، ہمارے دماغوں ، ہمارے ہاتھوں اور ہمارے پاؤں میں نور پیدا کرے۔ہمارے آگے بھی نور ہو ہمارے پیچھے بھی نور ہو۔ہمارے دائیں بھی نور ہو ہمارے بائیں بھی نور ہو۔ہمارے اندر بھی نور ہو ہمارے باہر بھی نور ہو یہاں تک کہ ہم مکمل نور بن جائیں۔اللہ تعالی تمام تاریکیوں اور ظلمتوں سے ہمیں محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی پناہ میں لے لے۔وہ ہر قسم کے دشمنوں کے حملوں سے ہمیں بجائے۔اپنے فضلوں کے دروازے ہم پر کھول دے اور ہمارے قلوب کو اتنا پاک اور مصفی کر دے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل اس پر پڑنے لگے یہاں تک کہ ہم اس کے وہ بندے بن جائیں جن کے متعلق قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي پھر دعا کرو اُن مبلغوں کے لئے جو باہر گئے ہوئے ہیں۔دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اُن کی اُن کوششوں میں جو وہ سلسلہ کی حفاظت اور ترقی کے لئے کر رہے ہیں برکت ڈالے اور ان کے تھوڑے کام کو بھی بہت بنا دے۔اُن کی زبانوں میں تا خیر ڈالے، اُن کے قلوب میں درد پیدا کرے، اُن کے دماغوں میں خدا کی محبت کی کیفیات موجزن ہوں اور اُن کی زندگیاں خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مقبول ہو جا ئیں۔پھر اللہ تعالیٰ سے دُعا کرو کہ وہ ہماری آئندہ نسلوں کو بھی پاک بنائے جو ہم میں نقص ہیں وہ ان میں نہ جائیں مگر ہم میں جو خو بیاں ہیں وہ ان کے وارث ہوں۔آمین ثم آمین۔اس کے بعد حضور نے لمبی دعا فرمائی اور یہ مبارک جلسہ بخیر خوبی اختتام پذیر ہوا۔