فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 417 of 434

فضائل القرآن — Page 417

فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰ آواز سننے کی کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دُعا 417 اس کے بعد میں دُعا کروں گا دوست بھی دُعا کریں۔اپنے لئے بھی ، اپنے رشتہ داروں کے لئے بھی کیونکہ یہ جامع دُعا ہوتی ہے۔جو احمدی ہیں اُن کے لئے بھی کہ انہیں روحانی ترقی نصیب ہو اور جو غیر احمدی ہیں ان کے لئے بھی کہ انہیں ہدایت حاصل ہو۔اسی طرح اپنے شہر والوں کے لئے، اپنے ہمسایوں کے لئے اور اپنے ملک والوں کے لئے دُعائیں کرو اور خصوصیت سے جماعت کے لئے یہ دعا کرو کہ اللہ تعالٰی ہماری جماعت میں سچا تقویٰ، پر ہیز گاری اور تقدس پیدا کرے کیونکہ بغیر اس کے کہ ہم اسلام کا عملی نمونہ ہوں ہماری زندگیاں کسی کام کی نہیں۔پس دُعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں ایسی محبت پیدا کر دے جس کے مقابلہ میں اور تمام محبتیں سرد ہو جا ئیں اور ہمیں ہر جگہ وہی نظر آئے۔اگر ہم بیویوں سے محبت کریں تو خدا کے لئے ، اگر ہم ماں باپ سے محبت کریں تو خدا کے لئے ، اگر ہم اپنی جانوں سے محبت کریں تو خدا کے لئے ، اور اگر ہم مال سے محبت کریں تو خدا کیلئے۔ہماری مثال حضرت علی کی سی ہو جائے کہ اُن سے جب اُن کے بیٹے امام حسن نے ایک دفعہ پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو انہوں نے کہا ہاں! پھر انہوں نے پوچھا کیا آپ خدا سے بھی محبت کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں۔یہ سن کر حضرت حسن کہنے لگے۔کیا یہ شرک نہیں کہ آپ خدا کی محبت میں میری محبت کو بھی شریک کرتے ہیں؟ حضرت علی نے فرمایا اے میرے بیٹے ! یہ شرک نہیں کیونکہ اگر خدا کی محبت کے مقابلہ میں تیری محبت آجائے تو میں اُسے اُٹھا کر پرے پھینک دوں گا۔پس دُعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی محبت دے اور اگر ماسوی اللہ کی محبت ہمارے دلوں میں ہو تو محض اُس کی وجہ سے ہو مستقل نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ہم کو اچھے کاموں کی توفیق دے ہمیں دناعت کمینگی اور پست ہمتی سے محفوظ رکھے۔ہمارے خیالات میں وسعت دے، ہماری کوششوں میں برکت ڈالے اور ہماری قربانیوں کو زیادہ کرے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اسلام کی اشاعت کے لئے رات