فضائل القرآن — Page 294
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰ 294 مکرمہ ہے اللہ تعالیٰ اس کے شرف کو بڑھائے اور ایک معروف زمین بھی ہے۔تاج العروس میں لکھا ہے۔وَمِنْ أَسْمَائِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَهَامِيُّ لِكَوْنِهِ ولد بمكة الے یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ایک نام تہامی بھی ہے کیونکہ آپ کی ولادت مکہ میں ہوئی۔بائیل والے تیمان کو صرف جنوبی علاقہ قرار دیتے ہیں اور تیا کو حضرت اسمعیل کا ایک بیٹا قرار دیتے ہیں جو عرب میں آباد تھا۔پس گو وہ مکہ کو تہامہ نہ قرار دیں لیکن عرب کا ایک حصہ ہونے سے انہیں بھی انکار نہیں ہوسکتا اور یہ بالکل ممکن ہے کہ ایک وقت ایک قوم ایک جگہ آباد ہو اور پھر اُٹھ کر ذرا ہٹ کر دوسری جگہ بس گئی ہو۔دوسرے یہ ذکر ہے کہ وہ فاران سے ظاہر ہوا اور فاران بھی حضرت اسمعیل کے ایک بیٹے کا نام ہے اور وہ بھی عرب میں تھا۔اُن کے علاقہ کو یوروپین جغرافیہ والے تسلیم کرتے ہیں کہ عرب میں تھا گو اسے بھی فلسطین کے پاس پاس بتاتے ہیں لیکن اس بارہ میں خود عربوں کی شہادت زیادہ معتبر تسلیم کی جائے گی یہ نسبت دوسری قوموں کے اور عرب لوگ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیانی جنگل کو بڑیہ فاران کہتے ہیں۔چنانچہ جیسا کہ بتایا جا چکا ہے وادی فاطمہ نامی پڑاؤ پر اگر پنجہ مریم بیچنے والوں سے پوچھا جائے کہ تم یہ کہاں سے لائے ہو تو یہی کہتے ہیں کہ ہم بڑ یہ فاران یعنی دشت فاران سے لائے ہیں۔تاج العروس میں لکھا ہے وَفِي الْحَدِيثِ ذُكِرَ جِبَالُ فَارَانَ وَهُوَ اسْم لِجِبَالِ مَكَّةَ بِالْعِبران " کہ حدیث میں فاران کے پہاڑوں کا جو ذکر آتا ہے۔اس سے مراد مکہ کی پہاڑیاں ہیں اور یہ نام عبرانی میں مستعمل ہے۔پھر دوسری اور تیسری پیشگوئی یہ ہے کہ آسمان اُس کی شوکت سے پچھپ گیا اور زمین اُس کی حمد سے معمور ہوگئی۔یہ پیشگوئی بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود سے پوری ہوئی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔اِنَّ اللهَ وَمَلبِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيما۔۳ یعنی اللہ اور اُس کے ملائکہ اس نبی پر آسمان سے درود بھیج رہے ہیں۔اس لئے اے مومنو! تم بھی اس پر درود اور سلام بھیجو۔گویا آسمان آپ کی شوکت پ گیا۔حدیث میں آتا ہے آسمان میں ایک بالشت بھر جگہ بھی ایسی نہیں جہاں ملائکہ نہ ہوں اور چونکہ سب کے سب ملائکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج رہے ہیں۔اس لئے رسول کریم b