فضائل القرآن — Page 286
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰ 286 رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق بھی آتا ہے کہ آپ کا قد ایسا تھا جو لمبائی کی طرف مائل تھا۔گویا حضرت سلیمان کی بیان کی ہوئی سب باتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زلفیں تو اس قدر مشہور ہیں کہ لوگ ان کے متعلق شعر کہا کرتے ہیں۔یسعیاہ نبی کی پیشگوئی اب ہم کچھ اور نیچے چلتے ہیں تو حضرت موسی علیہ السلام سے سات سو سال بعد اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے تیرہ سو سال بعد یسعیاہ نبی کے زمانہ میں آتے ہیں۔یہ پھر حضرت ابراہیم۔حضرت موسیٰ اور حضرت سلیمان کی بات کو دہراتے ہیں۔چنانچہ فرماتے ہیں:۔”ہمارے لئے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اس کے کاندھے پر ہوگی اور وہ اس نام سے کہلاتا ہے۔عجیب۔مشیر۔خدائے قادر ابدیت کا باپ (انگریزی میں ہے Everlasting Father یعنی ہمیشہ رہنے والا باپ ) سلامتی کا شہزادہ۔اس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہوگی۔وہ داؤد کے تخت پر اور اس کی مملکت پر آج سے لیکر ابد تک بندو بست کرے گا اور عدالت اور صداقت سے اسے قیام بخشے گا۔رب الافواج کی غیوری یہ کرے گی۔ےہ اس میں بتایا کہ جب وہ رسول آئے گا تو لوگ کہیں گے عجیب ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لوگ کہا کرتے تھے۔اِنَّا سَمِعْنَا قُرانا عجبا ^ ہم نے یہ کتاب سُنی ہے جو عجیب اور نرالی قسم کی ہے۔متی باب ۲۱ آیت ۴۲ میں بھی حضرت مسیح نے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام عجیب رکھا ہے۔چنانچہ آتا ہے:۔یہ خداوند کی طرف سے ہے اور ہماری نظروں میں عجیب ۲۹ دوسری بات یہ کہی گئی تھی کہ اُس کا نام مشیر ہوگا۔یعنی وہ مشورے دینے والا ہوگا۔اب ہم دیکھتے ہیں۔کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی ہے جس کے متعلق کہا گیا ہو کہ لوگ اُس سے مشورے لیتے تھے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ