فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 237 of 434

فضائل القرآن — Page 237

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰ 237 میں بیان کر رہا تھا کہ ایک بزرگ کے قول سے مجھے بڑا مزہ آتا ہے۔ان کا نام قاضی عیاض ہے۔وہ اس قسم کی روایتیں نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ان سے یہ تو پتہ لگ گیا کہ شیطان کا تصرف ہوا مگر رسول کریم سنی لیا کہ ان پر نہیں بلکہ ان روایتوں کو نقل کرنے والوں کی قلموں پر ہوا ہے۔یہ بہت ہی لطیف بات ہے۔قرآن کریم نے اس کا جو جواب دیا ہے۔وہ اس جگہ موجود ہے جہاں کہتے ہیں کہ شیطان نے آیتیں نازل کیں یعنی تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلى وَأَنَّ شَفَا عَتَهُنَّ لَتُر تجی کے بعد کہتے ہیں کہ یہ آیات اُتریں۔اَلكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأَنْهى۔تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيْزُى إِنْ هِيَ إِلَّا اسْمَا ۚ سَمَّيْتُمُوهَا أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ مَّا أَنْزَلَ اللهُ بِهَا مِنْ سُلْطَانٍ " فرمایا کیا تم اپنے لئے تو بیٹے قرار دیتے ہو اور خدا کے لئے لات، منات اور عرب کی بیٹیاں۔یہ کس قدر بھونڈی تقسیم ہے جو تم نے کی۔یہ نام تم نے اپنے طور پر رکھ لئے ہیں۔خدا کی طرف سے نازل نہیں ہوئے۔خدا نے تو ان بچوں کے لئے اُتارا ہی کچھ نہیں۔کیا ان آیات کے بعد کوئی شخص ان فقروں کو درمیان میں شامل سمجھ سکتا ہے۔پس یہ آیات ہی بتارہی ہیں کہ ان میں وہ فقرے داخل نہیں ہو سکتے۔آخر کفار عربی تو جانتے تھے۔اس کے علاوہ مندرجہ ذیل آیتیں بھی اس حصہ کو رڈ کر رہی ہیں۔فرمایا وَمَا تَنَزَلَتْ بِهِ الشَّيطِين وَمَا يَنْبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ ۲۸ یعنی اس میں شیطانی کلام کا اس قدر رڈ ہے کہ اسے شیطان اُتار ہی کس طرح سکتا ہے۔(۲) پھر اگر شیطان یا اس کے ساتھی اس میں کچھ ملانا چاہیں تو ملا ہی نہیں سکتے۔کہیں کوئی عبارت کھپ ہی نہیں سکتی جو کچھ ملا ئیں گے بے جوڑ ہوگا۔جیسا کہ یہاں ہوا ہے۔پھر آگے چل کر فرماتا ہے۔هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَلُ الشَّيطِيْنِ تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَاكٍ أَثِيمٍ يُلْقُونَ السَّمْعَ وَاكْثَرُهُمْ كَذِبُونَ ٢٩ کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس طرح اُترتے ہیں۔شیطان کا تعلق ہر آفاک اور آئیم کے ساتھ ہوتا ہے یعنی جو بڑا بولنے والا اور گنہ گار ہو اس سے شیطان کا تعلق ہوتا ہے مگر محمد رسول اللہ می ایام کے متعلق تو تم خود کہتے ہو کہ اس سے بڑھ کر سچا اور کوئی نہیں۔اس کے امین ہونے کے بھی تم قائل ہو۔پھر اس پر شیطان کا تصرف کس طرح ہو سکتا ہے۔پھر فرماتا ہے۔اِنَّ الشَّيطين