فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 434

فضائل القرآن — Page 11

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔پہلی تعلیموں کے نقائص کا اصولی رڈ اور صحیح اصول کا بیان (۲۱) پھر جب قرآن کریم ساری دنیا کے لئے آیا ہے اور تمام پہلی مذہبی تعلیموں کا قائم مقام ہے تو یہ ثابت کرنا بھی ضروری ہوگا کہ ان تعلیموں میں جو نقائص تھے ان کو اصولی طور پر قرآن کریم نے دور کر دیا ہے اور ان کی جگہ صحیح اصول قائم کئے ہیں۔قرآن کریم کی سچائی کے ثبوت (۲۲) پھر قرآن کریم کی سچائی کے ثبوت بھی پیش کرنے ہونگے کہ اس کے خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے کے یہ یہ ثبوت ہیں۔قرآن کریم کے اثرات (۲۳) قرآن کریم کے اثرات پر بھی بحث کرنی ہوگی۔متشابہات کا حل (۲۴) آیات متشابہات کو حل کرنا بھی ضروری ہے۔قرآن کریم یہ تو کہتا ہے کہ اس میں کچھ آیات متشابہات ہیں مگر یہ نہیں بتاتا کہ کون کون سی ہیں۔جب تک ان آیات کا پتہ نہ ہو سارے قرآن کو متشابہات کہنا پڑے گا۔مجھے اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں بھی ایسا علم عطا فرمایا ہے کہ معمولی سے معمولی علم رکھنے والے کے لئے بھی متشابہات کا پتہ لگانا مشکل نہیں رہ جاتا اور نیز یہ کہ آیات متشابہات قرآن کریم کی صداقت کا ایک زبر دست ثبوت ہیں۔حروف مقطعات کا حل (۲۵) حروف مقطعات پر بحث کرنی بھی ضروری ہے کہ ان کی کیا ضرورت اور غرض ہے؟ 11