فضائل القرآن — Page 10
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔10 رسول کے اختیار میں نہیں۔جب خدا چاہتا ہے نشان دکھاتا ہے۔دراصل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پردہ پوشی کے لئے ہے۔اس کے متعلق یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ سارے کا سارا قرآن نشانات کا مجموعہ ہے۔خدا تعالیٰ کے قول اور فعل میں کوئی تضاد نہیں (۱۷) اسی طرح قرآن کریم سے متعلق کہا جاتا ہے کہ سائنس اور علوم طبیعیہ کے خلاف باتیں پیش کرتا ہے۔چونکہ خدا تعالیٰ کا قول اس کے فعل کے خلاف نہیں ہو سکتا اس لئے یہ ثابت کرنا بھی ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام اس کے کسی فعل کے خلاف نہیں ہے۔اس میں ایسی سچائیاں ہیں جو پہلے لوگوں کو معلوم نہ تھیں۔اور انہیں علوم طبیعیہ کے خلاف قرار دیا جاتا تھا مگر اب انہیں درست قرار دیا جاتا ہے۔قرآن کریم کے روحانی کمالات (۱۸) یہ بھی ثابت کرنا ہو گا کہ قرآن کریم میں کیا کمالات ہیں اور قرآن کریم بنی نوع انسان کو کس اعلیٰ روحانی مقام پر پہنچانے کے لئے آیا ہے۔آخری شرعی کلام (۱۹) یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ قرآن خدا تعالیٰ کا آخری شرعی کلام ہے۔لوگ کہتے ہیں جب تم یہ مانتے ہو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیشہ کلام نازل ہوتا رہا ہے تو اب شرعی کلام کا آنا کیوں بند ہو گیا۔اس کے لئے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ اب کسی اور شرعی کلام کی ضرورت نہیں۔عربی زبان اختیار کرنے کی وجہ (۲۰) پھر اس امر پر بحث کرنا بھی ضروری ہے کہ قرآن کریم کے لئے عربی زبان کیوں اختیار کی گئی۔کیوں فارسی، سنسکرت یا کوئی اور زبان اختیار نہ کی گئی ؟