فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 228 of 434

فضائل القرآن — Page 228

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰ 228 کسی بادشاہت میں پھوٹ پڑے وہ ویران ہو جاتی ہے اور جس گھر میں پھوٹ پڑے وہ برباد ہو جاتا ہے اور اگر شیطان بھی اپنا مخالف ہو جائے تو اس کی بادشاہت کس طرح قائم رہے گی کیونکہ تم میری بابت کہتے ہو کہ یہ بدروحوں کو بعل زبول کی مدد سے نکالتا ہے۔‘۳۹ یہاں حضرت مسیح نے ایک قانون پیش کیا ہے۔جب ان کے متعلق کہا گیا کہ وہ شیطان کو شیطان کی مدد سے نکالتے ہیں تو انہوں نے کہا شیطان شیطان کو کیوں نکالے گا ؟ اس قانون کے ما تحت غور کر لو کہ کیا قرآن کسی یہودی یا عیسائی کا بنایا ہوا نظر آتا ہے۔اگر کسی عیسائی کا بنایا ہوا ہوتا تو عیسائیت کے رڈ سے کس طرح بھرا ہوا ہوتا ؟ اور اگر کسی یہودی نے بنایا ہوتا تو اس میں یہودیت کا کس طرح رو ہوتا ؟ عیسائیت کا کوئی فرقہ بتا دو اس کا رڈ قرآن سے دکھا دیا جائے گا۔اسی طرح کوئی یہودی فرقہ پیش کرو۔اس کا رڈ قرآن میں موجود ہے۔کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ کوئی عیسائی اور یہودی اپنے مذہب کی آپ تردید کرے گا۔قرآن پورے طور پر عیسائیت کو رد کرتا ہے۔ہم دور نہیں جاتے پہلی سورۃ میں ہی قرآن نے عیسائیت کی جڑیں اکھیڑ کر رکھ دی ہیں۔پہلی سورۃ جو رسول کریم صلی اللہ تم پر نازل ہوئی یہ ہے :- اقرأ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اقْرَأْ وَرَبُّكَ الأَكْرَمُ الَّذِى عَلَّمَ بِالْقَلَمِ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ ليَطغَى أَنْ رَّاهُ اسْتَغلى إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَى أَرَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صلى آرَعَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَى أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى أَرَعَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّى أَلَمْ يَعْلَمُ بِأَنَّ الله يرى كَلَّا لَبِنْ لَّمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ فَلْيَدُعُ نَادِيَهُ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ " یہ سورۃ جو سب سے پہلی سورۃ ہے۔اس میں عیسائیت کے تمام مسائل کو رڈ کر دیا گیا ہے۔پہلا حملہ عیسائیت پر یہ ہے کہ فرما یا خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔عیسائیت کی بنیاد اس عقیدہ پر ہے کہ انسان کی فطرت میں گناہ ہے۔عیسائیت کہتی ہے انسان فطر نا گناہگار ہے اور عمل سے نیک نہیں بن سکتا۔اس لئے مسیح کو جو پاک اور بے عیب تھا صلیب پر چڑھادیا گیا۔اسی طرح وہ انسانوں کے ط