فضائل القرآن — Page 220
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰ 220 پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ اس پر کسی جادو کا اثر ہے۔اگر یہ بات ہے تو پھر اس کمزور کے مقابلہ سے یہ لوگ کیوں عاجز آ رہے ہیں۔مسحور تو دوسروں کا تابع ہوتا ہے اور یہ لوگوں کو اپنے تابع کر رہا ہے اور دوسرے تمام لوگ اس کے مقابل پر عاجز ہیں۔مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس اعتراض میں مسلمان بھی کافروں کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں اور انہوں نے لکھا ہے کہ یہودیوں نے نعوذ باللہ رسول کریم ملی تم پر ایک دفعہ جادو کر دیا تھا اور اس کے اثرات بڑے لمبے عرصہ تک آپ پر رہے۔اور اس میں وہ امام بخاری کو بھی گھسیٹ لائے ہیں۔حالانکہ قرآن کریم میں وہ صاف طور پر پڑھتے ہیں واللهُ يَعْصِمُكَ مِن الناس ۲۹ خدا تعالیٰ تجھے لوگوں کے حملہ سے محفوظ رکھے گا۔اگر لوگ رسول کریم صلی شما ای سالم پر سحر کر سکتے تھے تو پھر يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاس کس طرح درست ہوا؟ ہم تو دیکھتے ہیں رسول کریم سینا یہ ستم تو الگ رہے آپ کے غلاموں پر بھی کوئی سحر نہیں کر سکتا۔ایک شخص نے ایک احمدی دوست سے بیان کیا کہ میں مسمریزم میں بڑا ماہر ہوں۔ایک دفعہ میں نے ارادہ کیا کہ مرزا صاحب کے پاس جا کران پر مسمریزم کروں اور لوگوں کے سامنے ان سے عجیب و غریب حرکات کراؤں۔یہ خیال کر کے میں ان کی مجلس میں گیا اور ان پر توجہ ڈالنے لگا مگر وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ بڑے اطمینان کے ساتھ باتیں کرتے رہے اور ان پر کچھ اثر نہ ہوا۔پھر میں نے اور زور لگایا مگر پھر بھی کوئی اثر نہ ہوا۔آخر میں نے سارا زور لگایا اور کوشش کی کہ آپ پر اثر ڈالوں مگر اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ ایک شیر مجھ پر حملہ کرنے لگا ہے۔یہ دیکھ کر میں وہاں سے بھاگا اور واپس چلا آیا۔لاہور جا کر اس نے حضرت مسیح موعود کو خط لکھا کہ میں نے سمجھ لیا ہے کہ آپ بہت بڑے ولی اللہ ہیں۔کسی نے اسے کہا کہ تم نے ولی اللہ کس طرح سمجھ لیا۔ہو سکتا ہے وہ مسمریزم میں تم سے زیادہ ماہر ہوں۔اس نے کہا مسمرائیزر کے لئے ضروری ہے کہ وہ خاموش ہو کر دوسرے پر توجہ ڈالے مگر وہ اس وقت دوسروں سے باتیں کرتے رہے تھے اس لئے وہ مسمرائز نہیں ہو سکتے۔پانچواں اعتراض ایک اعتراض یہ کیا گیا کہ آپ کا ہن ہے۔کا ہن وہ لوگ ہوتے ہیں جو مختلف علامات سے