فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 211 of 434

فضائل القرآن — Page 211

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰ 211 اس نے اپنے لانے والے کی اصلاح نہیں کی تو دوسروں کی کیا کرے گا؟ کیونکہ محمد سلیم نے اس پر عمل کیا اور اعلیٰ درجہ کے انسان بن گئے۔پس کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ قرآن نے لانے والے کو کیا فائدہ پہنچایا کہ ہمیں پہنچائے گا۔میں نے جو یہ بتایا ہے کہ الہامی کتاب کی افضلیت کی یہ بھی دلیل ہے کہ اس کا لانے والا دوسروں سے افضل ہو یہ بھی قرآن خود ہی بیان کرتا ہے۔اس دلیل کا خلاصہ یہ ہے کہ نبی کی پہلی زندگی بھی پاک اور کامل ہونی چاہئے اور دعوئی کے بعد کی زندگی بھی مطابق وحی ہونی چاہئے۔پہلی زندگی کے متعلق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَإِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةٌ قَالُوا لَن تُؤْمِنَ حَتَّى نُوثى مِثْلَ مَا أُوتِى رُسُلُ اللهِ اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَه سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارٌ عِنْدَ اللهِ وَعَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ فَمَنْ يُرِدِ اللهُ أن يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ ، وَمَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَضَعُدُ فِي السَّمَاءِ كَذلِكَ يَجْعَلُ اللهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ " فرمایا ان لوگوں کے سامنے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کوئی نشان پیش کرتا ہے تو کہتے ہیں ہم کبھی نہیں مانیں گے جب تک ہمیں وہی کچھ نہ ملے جو اللہ کے رسولوں کو ملا یعنی وحی اور الہام۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا ہر ایک پر وحی رسالت نازل کی جائے۔اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ کسے رسول بنانا چاہئے۔وہ اس کے احوال، اس کے افکار اور اس کے عادات دیکھتا ہے۔جو سب سے اعلیٰ ہوا سے رسالت کا منصب دیتا ہے۔تم جو یہ کہتے ہو کہ تمہیں بھی وہی کچھ ملنا چاہئے جو رسولوں کو ملتا ہے۔کیا تم اپنی حالت کو نہیں دیکھتے۔تم تو گندے ہو اور گندوں کو ذلت ہی ملا کرتی ہے۔رسالت تو بہت بڑی عزت ہے۔یہ پاک اور اعلی پایہ کے انسان کو ملتی ہے تم کو تو تمہارے مکروں کی وجہ سے عذاب ملے گا۔اللہ جس کو ہدایت دینا چاہتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ کر دیتا ہے۔وہ نیک کام کرتے وقت یوں محسوس کرتا ہے کہ گویا پہاڑ پر چڑھ رہا ہے۔جو لوگ ایمان نہیں لاتے اللہ تعالیٰ اسی طرح ان سے سلوک کرتا ہے۔اس میں بتایا کہ (۱) رسول بناتے وقت اللہ تعالیٰ اس آدمی کو دیکھتا ہے کہ وہ کیسا ہے۔پس