فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 190 of 434

فضائل القرآن — Page 190

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰ 190 یہ دلیل ایسی زبر دست ہے کہ دشمن سے دشمن بھی اس کی طاقت کا قائل ہوا ہے مگر کیا یہ عجیب بات نہیں کہ خود قرآن نے ایک مکی سورۃ میں ان سب دلائل کو جمع کر دیا تھا۔سرولیم میورلکھتا ہے۔it is conceivable that, either Ali, or his party, thus arrived at power, would have when tolerated a mutialted Coran-mutilated expressly to destroy his claims? Yet we find that they used the same Coran as their opponents, and raised no shadow of an objection against it۔A یعنی ہم کس طرح مان سکتے ہیں کہ قرآن میں کوئی تغیر کیا گیا ہے۔مسلمانوں میں جب لڑائیاں ہوئی تو وہ ایک ہی قرآن رکھتے تھے اور کسی نے کسی فریق کے قرآن کے خلاف کوئی اعتراض نہیں کیا۔اسی طرح لکھتا ہے۔So for from objecting to Othman's revision, Ali multiplied copies of the edition among other MSS۔Supposed to have been written by Ali, one is said to have been preserved at Mashhed Ali as late as the fourteenth century, which bore his signature۔۸۵ یعنی دوسرے کئی مصنفوں نے بھی قرآن کریم کے جلد سے جلد پھیل جانے اور مختلف لڑنے والے گروہوں کے پاس ہونے کو اس میں تبدیلی ہونے کے لئے ناممکن بتایا ہے۔مگر قرآن کریم کو دیکھو اس نے پہلے ہی اس تفصیل سے اس حقیقت کو ظاہر کر دیا تھا کہ وہ خود ایک زبر دست نشان ہے۔قرآن نے بتا دیا تھا کہ یہ بکثرت لکھا جائے گا۔دور دراز ملکوں میں پھیل جائے گا۔مسلمانوں میں جنگیں ہونگی اس لئے اسے کوئی بگاڑ نہ سکے گا اور یہ ایسی پختہ دلیلیں ہیں کہ عیسائیوں نے بھی انہیں تسلیم کر لیا حالانکہ یہ باتیں اس وقت بیان ہوئیں جب کہ رسول کریم صلی اللہ