حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد

by Other Authors

Page 5 of 19

حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد — Page 5

حضرت فاطمہ بنت اسد صل الله 5 اُن کا نام بلند رہے گا۔یہ تو تم جانتے ہی ہونا کہ جب ہمارے پیارے صلى الله آقا سید نا حضرت محمد ے پیدا ہوئے تو آپ علی کے والد حضرت عبداللہ پہلے ہی وفات پاچکے تھے جب چھ برس کے ہوئے آپ ﷺ کی والدہ حضرت آمنہ بھی فوت ہو گئیں تب آپ مے کے دادا حضرت عبد المطلب نے اپنے اس پیارے سے پوتے کی بے حد محبت سے پرورش کی۔لیکن ابھی صرف دو برس ہی گزرے تھے کہ اُن کی وفات ہو گئی۔وفات سے قبل انہوں نے آپ ﷺ کو آپ ﷺ کے چچا ابو طالب کے سپر د کر دیا۔صلى الله آپ ﷺ کے چچا ابو طالب اور آپ میﷺ کے والد عبد اللہ دونوں سگے صلى الله بھائی تھے۔آپ میلے کے دادا نے وصیت کی تھی کہ اس بچے کا بہت خیال رکھنا۔اس کو کوئی دکھ نہ ہو اور اسکی حفاظت کرنا۔یہ بڑی شان والا بچہ ہے۔ایک دن دنیا اس کی شان دیکھے گی ؟ حضرت ابو طالب نے اپنے باپ کی وصیت پر ساری زندگی عمل کیا۔اور اس طرح جس حد تک بھی ممکن ہوا ان دونوں نے اس یتیم بچے کا بہت خیال رکھا۔اگر چہ حضرت ابو طالب کے مالی حالات بہت اچھے نہ تھے۔اور گھر میں بچے بھی زیادہ تھے۔جب بھی آپ ﷺ کی بچی بچوں میں کوئی چیز تقسیم فرمائیں تو آپ میں نے کبھی لینے کے لئے آگے نہ بڑھتے بلکہ نہایت وقار کے ساتھ اپنی ہی جگہ پر خاموشی سے بیٹھے رہتے تھے اور یہ