حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد

by Other Authors

Page 4 of 19

حضرت فاطمہ ؓ بنتِ اسد — Page 4

حضرت فاطمہ بنت اسد 4 زبر دست روحانی کشف تھا جو آپ کو دکھایا گیا۔بچھو ! ابھی تو تم چھوٹے ہونا! جب انشاء اللہ بڑے ہو جاؤ گے تو زیادہ اچھی طرح اور تفصیل کے ساتھ ان باتوں کو سمجھ جاؤ گے۔ہاں ! ذکر ہو رہا تھا حضرت فاطمہ بنت اسد کی بیٹی امر بانی کا آپ نے غزوہ خیبر میں بھی حصہ لیا تھا اور جب (جنگ کا ) مال غنیمت تقسیم ہوا تو حضور ﷺ نے چالیس اونٹوں کے برابر غلہ آپ کو دیا تھا۔(5) حضرت فاطمہ کی دوسری صاحبزادی جمانہ تھیں۔ان کو بھی اسلام قبول کر کے صحابیہ کا درجہ ملا۔آپ کی شادی ابوسفیان بن حارث بن عبد المطلب سے ہوئی تھی۔جن سے حضرت جعفر بن ابی سفیان پیدا ہوئے۔حضرت جمانہ کے لئے آنحضرت ﷺ نے پیداوار خیبر میں سے تمہیں وسق ( کھجور کا وزن ناپنے والا پیمانہ ) مقررفرما ئیں۔(8) تیسری صاحبزادی رابطہ تھیں۔جنہوں نے اسلام تو قبول کر لیا تھا۔البتہ حالات زندگی کا زیادہ علم نہیں ہے۔حضرت فاطمہ بنت اسد کے ایک صاحبزادے طالب بھی تھے جن کے نام پر اُن کے والد کی کنیت ابوطالب مشہور ہوئی۔پیارے بچو! آؤ اب تمھیں حضرت فاطمہ بنت اسد کی اُس خوش نصیبی کی وہ کہانی سناتے ہیں جس کی وجہ سے آج بھی اور کل بھی