فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار

by Other Authors

Page 8 of 31

فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار — Page 8

کے سامنے کر رہا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے خدا کی خدائی میں یہ بات ممکن نہیں ہے کہ منظور چنیوٹی سچا ثابت ہو اور میں جھوٹا نکلوں۔منظور چنیوٹی جن خیالات اور عقائد کا قائل ہے وہ بچے ثابت ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو عقائد ہمیں عطا فرمائے ہیں آپ اور میں جن کے علمبردار ہیں یہ عقائد جھوٹے ثابت ہوں۔اس لئے یہ شخص بڑی شوخیاں دکھاتا رہا اور جگہ جگہ بھاگتا رہا اب اس کی فرار کی کوئی راہ اس کے کام نہیں آئے گی اور خدا کی تقدیر اس کے فرار کی ہر راہ بند کر دے گی۔اور اس کی ذلت اور رسوائی دیکھنا آپ کے مقدر میں لکھا گیا ہے۔انشاء اللہ تعالی۔" خطبه جمعه فرموده ۱۵ - نومبر ۱۹۸۸ء) جب حضرت امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا یہ پر جلال اور پر شوکت اعلان شائع ہوا تو اس کے دو ماہ پانچ دن بعد روزنامہ جنگ لاہور کی ۳۰ جنوری ۱۹۸۹ء کی اشاعت میں ۲۔اکتوبر ۱۹۸۸ء کو ربوہ میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں ربوہ کے نامہ نگار کے حوالہ سے ایک خبر شائع ہوئی جس میں کہا گیا کہ مولانا چنیوٹی نے کہا ہے کہ قادیانی جماعت ۱۵۔ستمبر ۱۹۸۹ء تک ختم ہو جائے گی جس کے بارے میں مولانا منظور احمد چنیوٹی نے دعوی کیا کہ انہوں نے ۱۵۔ستمبر ۱۹۸۹ء تک صرف مرزا طاہر احمد کے ختم ہو جانے کی بات کی تھی ساری قادیانی جماعت کی " نہیں۔" مولوی صاحب مذکور کا یہ اعلان ان کے کھلے کھلے اعتراف شکست کی بڑی واضح دلیل ہے جس کو حضرت امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ الودود نے الم نشرح کرتے ہوئے۔فرمایا۔۔اس ( مولوی منظور چنیوٹی صاحب) نے یہ اعلان کیا ہے کہ ۱۵ ستمبر سے پہلے لازما مر جاؤں گا۔۔۔یہ بالکل جھوٹ ہے۔آپ لوگ وہ خطبہ سن چکے ہیں جس میں میں نے کہا تھا اس شخص نے یہ اعلان کیا ہے کہ جماعت احمدیہ ۱۵۔ستمبر تک زندہ نہیں رہے گی اور