فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار

by Other Authors

Page 22 of 31

فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار — Page 22

۲۳ آئین اور ملک دشمنی ۱۷ ستمبر ۱۹۸۹ء کو مولوی منظور چنیوٹی صاحب نے جو پریس کانفرنس کی اس میں انہوں نے از راه دجل حضرت امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ الودود پر ان الفاظ میں الزام لگایا تھا کہ :- " مرزا طاہر احمد لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے اسے پاکستان بلا کر اس پر آئین اور ملک دشمنی کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے۔“ خدا تعالٰی نے مولوی صاحب کا جھوٹ عملاً بہت بری طرح خود انہیں کے منہ پر دے مارا اور یہ مفتربانہ الزام خود انہیں پر لوٹا دیا جس نے مباہلہ کے نتیجہ میں ان پر پڑنے والی ذلتوں میں مزید اضافہ کیا۔چنانچہ پاکستان کی علماء کونسل نے انتہائی ذلت آمیز الفاظ میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ " منظور چنیوٹی آئین کی پاسداری کے حلف سے منحرف ہو گئے۔وطن سے غداری کرنے پر مقدمہ چلایا جائے۔" اس کی تفصیل انہوں نے یہ بیان کی کہ مولوی منظور احمد چنیوٹی نے گذشتہ دنوں منڈی بہاؤ الدین میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو وزیر اعظم تسلیم ہی نہیں کرتے جو کہ سراسر آئین سے بغاوت ہے۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم کو تسلیم کرنے سے انکار بصورت دیگر آئین سے انکار ہے۔“ ( روزنامہ مساوات لاہور ۲۹ اپریل ۱۹۸۹ء ) 000۔