فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار

by Other Authors

Page 15 of 31

فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار — Page 15

14 وغیرہ وغیرہ۔صرف اور صرف خدا تعالٰی کا کام نہیں تو اور کس کا ہے؟ کیا انسان میں یہ طاقت تھی کہ اپنے زور سے اپنی صداقت کا کوئی ایسا نشان بنا سکے ؟ پس کوئی بتائے کہ مولوی اسلم قریشی کی اچانک بازیابی سے مولوی منظور چنیوٹی کی ذلت میں اب کونسی کسر باقی رہ گئی ہے ؟۔اس صورتحال میں کوئی صاحب حیا انسان ہوتا تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرتا یا سربازار گولی کھا کر مرجاتا مگر نہ تو منظور چنیوٹی صاحب نے اپنے عہد کے مطابق سر بازار گولی کھائی اور نہ ہی انہیں کچھ شرم آئی۔حتی کہ ان کی خوابیدہ شرم کو پنجاب اسمبلی میں جھنجھوڑا بھی گیا جیسا کہ روزنامہ جنگ یکم مارچ ۱۹۸۹ء میں پنجاب اسمبلی کی شائع شدہ کارروائی میں خواجہ محمد یوسف صاحب رکن اسمبلی کے درج ذیل بیان سے ظاہر ہے جب انہوں نے بھرے ایوان میں کہا کہ مولانا چنیوٹی نے اس سے قبل کہا تھا کہ مولانا اسلم قریشی کو قادیانیوں نے غائب کیا ہے۔اگر اسلم قریشی مل جائیں تو میں اپنے آپ کو پھانسی دے دوں گا۔اسلم قریشی مل گئے لیکن مولانا چنیوٹی نے اپنے آپ کو پھانسی نہیں دی۔" مولوی صاحب نے سربازار بندوق کی گولی تو نہیں کھائی مگر خدا تعالٰی کی تقدیر کی گولی انہیں اس روز بر سر عام لگ گئی تھی جس روز وہ مبینہ مقتول زندہ ہو کر سامنے آ گیا تھا۔فَاعْتَبَرُ وا يَا أُولِي الأَبْصَار ! 000