"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 98
۹۸ نظروں میں حقیر ہو کر دنیا کے سامنے واضح طور پر ذلیل و خوار ہو جاتا ہے۔پس سوچئے کہ کیوں یہ رسوائیاں کی رسوائیاں آپ سے چمٹ کر رہ گئی ہیں اور آپ کا ہر قدم تنزل و ادبار کی گہرائیوں میں اترتا چلا جاتا ہے۔جبکہ اس کے بر عکس خدا تعالی کا اپنے پاک صحیح اور مہدی کی جماعت کے ساتھ سلوک ہی نرالا ہے۔اس کی تائید و نصرت کے ساتھ اس کی تقدیر کے روش پر یہ جماعت آگے سے آگے بڑھتی چلی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔میں اعزاز پاؤں گا دعوت مباہلہ کے بعد ساری دنیا میں حضرت امام جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ نے ایسی عزت و حکومت عطا فرمائی کہ بیسیوں ممالک کا اس نے سفر کیا اور ہر ملک کی سرزمین نے اس کے قدم لئے سربراہان مملکت اور بڑے بڑے وزراء اس کے استقبال کے لئے ایستادہ ہوئے۔کئی ملکوں میں شہروں کی چابیاں اس کی خدمت میں پیش کی گئیں۔ہر ملک اور ہر دیار جہاں اس نے قدم رکھا فتح و شادمانی اور کامیابی و کامرانی نے اس کے قدم چوم لئے۔پھر درجن بھر ملکوں کے وزراء اور اراکین پارلیمنٹ جلسہ سالانہ اگست ۱۹۸۹ء میں اپنے اپنے ملکوں کے وفود لے کر آئے۔چشتی صاحب ! یہ الہی عالمگیر جماعت احمدیہ محض خدا تعالٰی کے فضلوں اور اس کی نصرتوں کے باعث ۲۴ ممالک میں ۳۲۶ مضبوط اور منظم جماعتوں میں قائم ہو چکی ہے (اس تعداد میں پاکستان کی جماعتوں کی تعداد شامل نہیں) جماعت احمدیہ کی ساری دنیا میں ۱۹۴۵ مساجد قائم ہیں ( اس تعداد میں بھی پاکستان میں جماعت کی مساجد کی تعداد مذکور نہیں ) سازی دنیا میں ۳۵۶ احمد یہ مسلم مشن قائم ہیں۔۲۷ ہسپتال کام کر رہے ہیں۔۲۵۸ نرسری اور پرائمری سکول ہیں۔۸۱ ہائی اور جونیئر سیکنڈری سکول ہیں - N اخبارات و رسائل مختلف ممالک میں مختلف زبانوں میں شائع ہوتے ہیں۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس الہی جماعت کو دنیا کی بڑی بڑی ۴۴ زبانوں میں قرآن کریم کے متن کے ساتھ تراجم شائع کرنے کی توفیق ملی۔جبکہ مزید 4 زبانوں میں تراجم زیر تکمیل ہیں اور مزید زبانوں میں تراجم کا کام شروع ہے۔- -